کوئی سازش پی ٹی آئی کے تبدیلی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی،عمران خان

  • اگر ریاستی سربراہ چوری پرلگ جائے تو ملک کا بٹھا بیٹھ جاتا ہے،مستقبل کا فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے

عمران خان 5 حلقوں سے الیکشن لڑیں گےجدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام مجرم کو حکمران بنا دیں، تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں.ان خیالات کا اظہار انھوں نے سعودی عرب میں پی ٹی آئی کارکنان سے ملاقات کے موقع پر کیا. اے آر وائی نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ کبھی یہ نہیں سوچنا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے.عمران خان نے کہا کہ یہ نہ کہا کریں کہ پاکستان میں ترقی کے مواقع نہیں، پاکستان وسائل سے مالامال ہے. فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے، مغرب کا نظام بددیانت لوگوں کو اوپرنہیں آنے دیتا.عمران خان نے کہا کہ اگر ملک کا سربراہ چوری پرلگ جائے تو ملک کا بٹھا بیٹھ جاتا ہے، خیبرپختونخواہ کو ترقی کی راہوں پر ڈال دیا ہے، خیبر پختونخواہ میں پہلی باری تھی اورتجربہ بھی نہیں تھا، اس کے باوجود صوبہ صحت، تعلیم، ماحولیات میں آگے نکل گیا.پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ 90 فی صد پارٹی ٹکٹ ٹھیک دیے گئے ہیں، 10 فی صد ٹکٹوں پر پرانے ورکز کے تحفظات دورکریں گے، جمعرات سے متنازع ٹکٹوں پرنظرثانی شروع کی جائے گی، کسی سے زیادتی نہیں ہوگی، اقتدار ملے بغیر تبدیلی نہیں آئے گی۔عمران خان نے کہا کہ افتخارچوہدری نے 2013 میں آر اوز کی مدد سے نوازشریف کوجتوایا، افتخارچوہدری کو نوازشریف نے صدر نہیں بنایا، تو وہ پیچھے ہٹ گئے، کسی بھی اسکینڈل سے تحریک انصاف کونقصان نہیں پہنچے گا۔

Scroll To Top