میں نے منہ کھولا تو شریف کہیں کے نہیں رہیں گے: چوہدری نثارنے چپ کاروزہ توڑ دیا

  • بہت کچھ کہہ سکتا ہوں لیکن 34 سالہ رفاقت کا خیال ہے، عورت راج کے مخالف نے آج اپنی ہی بیٹی پارٹی پر مسلط کردی ، اگر تحریک انصاف میں 10 تو ن لیگ میں 100 سے بھی زائد خامیاں ہیں،پارٹی نے ٹکٹس سیاسی یتیموں کو دیدئے
  • ناراض لیگی رہنما و سابق وزیر داخلہ نے مجموعی طور پر 3نشستوں پر آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں این اے 59 اور پی پی 10 اور 12 شامل ہیں،توقع ہے کہ ان حلقوں میں ان کا مقابلہ نامور سیاسی سورماﺅں کیساتھ ہوگا

چوہدری نثارنے چپ کاروزہ توڑ دیاراولپنڈی (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماءچودھری نثار علی خان نے آزار حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پارٹی نے ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دیدئے ہیں، تحریک انصاف میں 10، (ن) لیگ میں 100سے بھی زائد خامیاں ہیں، عورت کے راج کے مخالف نے آج اپنی بیٹی پارٹی پر مسلط کردی ہے۔پیر کو اڈیالہ روڈ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار نے آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دے دیئے ہیں۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں 10 اور ن لیگ میں 100 سے بھی زائد خامیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عورت کے راج کے مخالف نے آج اپنی بیٹی پارٹی پر مسلط کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے منہ کھولا تو یہ کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت کچھ کہہ سکتا ہوں لیکن مجھے 34 سال کی رفاقت کا خیال آجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد الیکشن لڑوں گا اس لئے اب زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔ناراض لیگی رہنما و سابق وزیر داخلہ نے مجموعی طور پر 3نشستوں پر آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں این اے 59 اور پی پی 10 اور 12 شامل ہیں،توقع ہے کہ ان حلقوں میں ان کا مقابلہ نامور سیاسی سورماﺅں کیساتھ ہوگا

Scroll To Top