نگران حکومت کی غریب عوام کو عیدی ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

  • پٹرول 4 روپے فی لیٹر مہنگا جبکہ ڈیزل 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر مہنگا ،فوری عملدرآمد

پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہاسلام آباد: ( الاخبار نیوز) نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، پٹرول 4 روپے فی لیٹر مہنگا، نئی قیمت 91 روپے 96 پیسے مقرر کر دی گئی۔نگران حکومت نے عید سے قبل عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئی پٹرولیم قیمتوں کے مطابق پٹرول چار روپے فی لیٹر مہنگا کر کے نئی قیمت 91 روپے 96 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روے 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر کے نئی قیمت 105 روپے 31 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ قیمتوں کا اطلاق ا?ج رات 12 بجے سے ہو گا۔لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 14 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے اس کی قیمت بڑھ کر 74 روپے 99 پیسے ہو گئی ہے۔ مٹی کا تیل 4 روپے 46 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے جس سے نئی قیمت 84 روپے 34 پیسے مقرر ہوئی ہے۔ یہ قیمتیں 12 جون سے 30 جون تک کیلئے بڑھائی گئی ہیں۔

Scroll To Top