غلام اکبر ٹوئیٹر پر! @akbar62

e

ہم جس دور میں رہ رہے ہیں وہ سوشل میڈیا کا دور ہے۔۔۔ اور سوشل میڈیا میں ” ٹوئیٹر“ نے ” فیس بک“ کے ساتھ ساتھ مرکزی حیثیت اختیار کرلی ہے۔۔۔ بڑے بڑے لیڈر اپنی سوچ اور اپنے فیصلوں کو عوام۔۔۔ بلکہ دُنیا تک پہنچانے کے لئے ” ٹوئیٹر‘ ‘ کا استعمال کررہے ہیں۔۔۔ اس کالم کے ذریعے ہفتہ میں دو مرتبہ میرے ٹویٹس قارئین کی دلچسپی کے لئے پیش کئے جائیں گے۔۔۔ ٹویٹ محدود الفاظ میں بات کرنے کا میڈیم ہے۔۔۔ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ ہر ٹویٹ ایک مختصر کالم ہوتا ہے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نواز شریف اینڈ کمپنی کا کہنا ہے کہ تمام جنرل عمران خان کے سپورٹر ہیں تمام جج عمران خان کے سپورٹر ہیں اور اب وہ کہہ رہے ہیں کہ حسن عسکری بھی عمران خان کے سپورٹر ہیں۔لگتاہے کہ بہت جلد وہ کہیں گے کہ نا شکرے بدبخت عوام بھی عمران کے سپورٹر نکلے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرا دل اب کہہ رہا ہے کہ قوم 26جولائی کو یوم نجات منائی گی۔میرا دل یہ بھی کہہ رہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر کو رکوائے رکھنے کی بھارتی سازش بالاخر ناکامی کا منہ دیکھے گی۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
تمام تر ریحام زدگیوں کے باوجود پاناما لیگ اپنی تاریخ کی بدترین شکست کا سامنا کرنے والی ہے۔اتنے بڑے بڑے برج الٹیں گے کہ دنیا انگشت بدنداں ہو کر رہ جائے گی۔نواز شریف اور ان کے پالتو سابق جانشیں نے پری پول دھاندلی کا شور اپنا انجام دیکھ کر مچایا ہے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نواز شریف کے وکلا میں سب سے موثر عارف نظامی رہے ہیں حلانکہ وہ قانون دان نہیں۔ یہ بات یقین کے ساتھ کہی جا سکتی ہے کہ سب سے زیادہ فیس بھی وہی وصول کر رہے ہیں۔وہ انتخابات کے نتائج تک کا اعلان کرتے رہتے ہیں جس سے نون لیگ کے مایوس حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑتی رہتی ہے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خاتم الانبیاءکا مطلب یہ ہے کہ آنحضرت صلعم کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اور نہ ہی کوئی ایسا بشر آئے گا جو شان نبوت کا داعی ہو۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں سمجھتا ہوں کہ اللہ کی بجائے اس کے بندوں کی حمد و ثنا کرتے رہنا شاید اللہ کریم کو پسند نہ ہو۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Scroll To Top