پروفیسر حسن عسکری نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور:۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی سے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ حلف لے رہے ہیں

لاہور:۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی سے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ حلف لے رہے ہیں

لاہور(الاخبار نیوز) پروفیسر حسن عسکری نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔گورنر ہاو¿س لاہور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران گورنر رفیق رجوانہ نے پروفیسر حسن عسکری سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔پروفیسر حسن عسکری کی تعیناتی پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اعتراض کیا گیا جب کہ پیپلز پارٹی نے بھی اپنے خدشات کا اظہار کیا تاہم الیکشن کمیشن نے تمام تحفظات اور خدشات کو مسترد کرتے ہوئے پروفیسر حسن عسکری کی تعیناتی کو درست قرار دیا۔

Scroll To Top