ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن دی ہڈن ورلڈ کا ٹریلر جاری

z

فلم کا پہلا پارٹ 2010ء دوسرا 2014ء میں جاری ہوا جنہیں دنیا بھر میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی (فوٹو: انٹرنیٹ)

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی معروف اینی میٹڈ فلم ’ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن‘ کے تیسرے سیکوئل کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ڈریم ورکس اینی میشن کی اس فلم سیریز کے تیسرے حصے کا نام ’ ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن: دی ہڈن ورلڈ‘ رکھا گیا ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر اور اسکرپٹ رائٹر ڈین ڈیبلوئس ہیں۔ اس کے کرداروں میں پس پردہ آوازیں دینے والوں میں معروف ہالی ووڈ کردار کیٹ بلنچیٹ، کریگ فرگوسن، گیرارڈ بٹلر اور دیگر شامل ہیں۔

how to train your dragon the hidden world

فلم کی کہانی کے مطابق ایک گاؤں میں ڈریگنز بھوک مٹانے کے لیے حملے کرتے اور جانوروں کو اٹھا کر لے جاتے تھے مقامی لوگ ان سے لڑتے تھے وہاں کے سردار کے بیٹے نے ایک بہت تیز ترین ڈریگن سے دوستی کرکے گاؤں والوں کو مجبور کیا کہ وہ ڈریگنز سے محبت کریں اور انہیں اپنے ساتھ رکھیں اور وہ اس میں کامیاب رہا۔

فلم کا پہلا پارٹ 2010ء میں جب کہ دوسرا 2014ء میں جاری ہوا جنہیں دنیا بھر کے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی اور اب یہ اس فلم کا تیسرا سیکوئل ہے جس کا پہلا ٹریلر جاری کیا گیا ہے بعدازاں اس کے مزید ٹریلرز بھی جاری ہونے کا امکان ہے جب کہ یہ فلم 2019ء میں دنیا بھر میں ریلیز ہوگی۔

how to train your dragon the hidden world 3

Scroll To Top