بھارت خطے کو ہتھیاروں کی دوڑ میں جھونک رہا ہے، پاکستان

  • بھارتی بیانات سے گھبرانے والے نہیں ، پاک فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کےلئے تیار ہے ، معاملات کے پر امن حل کر نے کے خو اہاں ہیں
  • پانی کا مسئلہ ہماری شہ رگ ہے،کشن گنگا ڈیم پر ذمہ داری عالمی بینک کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

پاکستان

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ ہم معاملات کے پر امن حل کرنے کے خواہاں ہیں لیکن بھارت نہیں چاہتا تو ہم بھی تیار ہیں ،پاکستان شبیر احمد شاہ اور آسیہ اندرابی سمیت سیکڑوں حریت رہنماو¿ں کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہے ، بھارتی بیانات سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، پاک فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کےلئے تیار ہے ، پانی کا مسئلہ ہماری شہ رگ ہے، کشن گنگا ڈیم پر ذمہ داری عالمی بینک کی ہے ،صدر مملکت 9 جون کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کےلئے چین کا دورہ کریں گے۔دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں بھارت نے 7 کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ احتجاج کے دوران ایک جوان پر فوجی جیپ چڑھا دی گئی، سری نگر میں بھارتی حکام نے انٹر نیٹ سروسز بھی بند کر دی ،پاکستان شبیر احمد شاہ اور آسیہ اندرابی سمیت سیکڑوں حریت رہنماو¿ں کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہے۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، بھارت خطے کو ہتھیاروں کی دوڑ میں جھونک رہا ہے، پاکستان کو بھی تیار رہنا پڑےگا ، بھارتی بیانات سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، پاک فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، پاکستان معاملات پ±رامن طور پر حل کرنے کا خواہاں ہے لیکن بھارت نہیں چاہتا تو ہم بھی تیار ہیں۔بھارت کی آبی دہشتگردی سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پانی کا مسئلہ ہماری شہ رگ ہے، کشن گنگا ڈیم پر ذمہ داری عالمی بینک کی ہے۔عام انتخابات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عام انتخابات آزادانہ اور شفاف ہو ں گے، انتخابات کے حوالے سے عالمی برادری کا ردعمل مثبت ہے۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ صدر مملکت 9 جون کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کےلئے چین کا دورہ کریں گے، اس دوران وہ چین کے صدر اور دیگر رہنماو¿ں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ نے ریحام خان کی کتاب پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کتابوں پر تبصرہ نہیں کرتے ،یہ آزاد سوسائٹی ہے، سب کو اظہار کی اجازت ہے۔

Scroll To Top