ہر ٹویٹ ایک کالم ہوتا ہے ۔۔۔!

aaj-ki-baat-new@akbar62
میری آج کی بات ان ٹویٹس پر مشتمل ہے جو میں نے گزشتہ دو تین دنوں کے دوران پوسٹ کئے ہیں۔ امید ہے کہ میرے قارئین ان ٹویٹس کو حالات حاضرہ پربڑا جامع تبصرہ پائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے پرواہ نہیں کہ الیکشن کل ہوتے ہیں یا پرسوں۔۔یا ہوتے بھی ہیں کہ نہیں۔۔میں اب صرف ایک طلب۔۔صرف ایک آرزو رکھتا ہوں کہ میرا پاکستان ایسے ہاتھوں میں آ جائے جو اس کی حفاظت جان دے کر بھی کریں اور جن کے بارے میں سوچا بھی نہ جا سکے کہ وہ اسے بیچ دیں گے۔یا اللہ پاکستان کی حفاظت کر۔
31-05-2018
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فاروق بندھیال نے ساری عمر نون لیگ میں گزاری۔شبنم کا ریپ کیس سامنے نہیں آیا۔جیسے ہی وہ پی ٹی آئی میں شامل ہوا اس کی فائل کھل گئی۔مگر عمران خان نے اسے ایک دن کے لئے بھی برداشت نہیں کیا۔
31-05-2018
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر ناصرکھوسہ واقعی خوددار دیانتدار اور غیر جانبدار آدمی ہیں تو خود شہباز شریف سے کہہ دیں گے کہ مجھے معاف کر دیں ورنہ۔۔
30-05-2018
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ غیر سنجیدہ لوگ حکومت کیسے چلائینگے؟ کائرہ کی پریشانی
سنجیدہ لوگوں نے 33برس ملک چلاکر دیکھ لیا۔کل 16 برس پی پی پی کے تھے۔اب غیر سنجیدہ لوگوں کو بھی موقع دیں۔
30-05-2018
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک غلط فیصلے کا اعتراف کرنے اور اس کی تلافی کے لئے فوری اقدام کرنے کے لئے بڑی غیر معمولی جرات اور خود اعتمادی کی ضرورت ہوتی ہے۔ناصر کھوسہ کا فیصلہ عمران کا نہیں تھا انہوں نے اپنی ٹیم کے فیصلے پر مہر تصدیق ثبت کی تھی۔بہر حال عمران خان نے فیصلہ واپس لے کر ایک دلیرانہ فیصلہ کیا ہے۔
30-05-2018
۔۔۔۔۔۔۔۔
صفدر میاں کچھ برس شاہی خاندان کے حقیقی داماد رہے۔پھر ان کی تعیناتی مریم نواز کے سرکاری شوہر کے طور پر کر دی گئی۔ان کی ماہانہ تنخواہ کسی زمانہ میں ڈیڑھ ہزار درہم تھی ان کی موجودہ تنخواہ اور مراعات کو صیغہءراز میں رکھا گیا ہے۔پرشاہی خاندان ان کی شوہرانہ کارکردگی سے مطمئن نظر آتا ہے۔
30-05-2018
۔۔۔۔۔۔۔۔
سوال: آپ کے خاندان کا نام پانا ما پیپرز میں کیوں آیا؟
جواب:یہ سازش ستربرس سے ہو رہی تھی۔لیاقت علی خان کو گولی اسی وجہ سے ماری گئی۔بھٹو کو پھانسی اسی وجہ سے ملی۔مشرف اسی وجہ سے بچ نکلا۔ووٹ کو عزت دو۔
29-05-2018
۔۔۔۔۔۔۔۔
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے نواز شریف کی ایک اور بیٹی بھی ہے۔اسے عدالتوں میں کیوں نہیں گھسیٹا گیا؟ اس کا تو نام بھی لوگوں کو معلوم نہیں۔آپ کی بدقسمتی یہ ہے کہ آپ نے اپنے ابا کو شہنشاہ اور اپنے آپ کو “ولی عہدہ” سمجھ لیا۔ایسا تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔
28-05-2018
۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ تب لو میریج انجوائے کر رہی تھیںآپ کے ابا جانتے ہیں کہ ان کی منشا کے خلاف فوج نے دھماکے کرادیئے اس بات کا غصہ میاں صاحب نے چند ماہ بعد جنرل کرامت کو فارغ کر کے اتارا میاں صاحب نے کمال یہ کیا کہ کروڑوں ڈالر ادھرسے ادھر کر کے ڈالر اکاونٹ فریز کرا دئے۔آپ کی امارت بے وجہ نہیں راجکماری۔
28-05-2018
۔۔۔۔۔۔۔

Scroll To Top