عمران خان کا غیر معمولی دلیرانہ فیصلہ:عوامی دباﺅپر ناصر محمودکھوسہ کا نام واپس

  • ناصر کھوسہ شریف برادران کے قریب رہے ہیں اور نوازشریف کے ساتھ کام بھی کرچکے ہیں جب کہ وہ بطور چیف سیکریٹری پنجاب بھی خدمات انجام دے چکے ہیں،پی ٹی آئی کور گروپ اجلاس میں سینئر پارٹی رہنماﺅں کا تحفظات کا اظہار
  • پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے لیے سابق بیوروکریٹ کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا جس کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا گیا تھا
اسلام آباد:۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کور گروپ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں، پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین اور عمران اسماعیل بھی موجود ہیں

اسلام آباد:۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کور گروپ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں، پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین اور عمران اسماعیل بھی موجود ہیں

اسلام آباد(الاخبار نیوز) تحریک انصاف نے پنجاب کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ ناصر محمود کھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے لیے سابق بیوروکریٹ ناصر کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا جس کا باضابطہ اعلان بھی کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے مرکزی قائدین نے شرکت کی جب کہ پنجاب میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید، چوہدری سرور اور اعجاز چوہدری بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے کو خصوصی طور پر ایجنڈے میں شامل کیا گیا اور پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین نے ناصر کھوسہ کےنام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے اجلاس میں پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے نامزد ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا جس کی تصدیق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے بھی کی گئی ہے اور ان کا کہنا ہےکہ مشاورت کے بعد اب نیا نام دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق جب سے ناصر کھوسہ کا نام نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے سامنے آیا تب سے پی ٹی آئی کے بعض سینئر رہنماو¿ں نے اس حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور ان رہنماو¿ں کا مو¿قف تھا کہ یہ نام تحریک انصاف کی پالیسی کے عین مطابق نہیں، ناصر کھوسہ شریف برادران کے قریب رہے ہیں اور نوازشریف کے ساتھ کام بھی کرچکے ہیں جب کہ وہ بطور چیف سیکریٹری پنجاب بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Scroll To Top