وفاقی کابینہ آج رات 12 بجے تحلیل حکومت رخصت ہوجائےگی

اسلام آباد:۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

اسلام آباد:۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔فائل فوٹو

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ آج رات 12 بجے تحلیل ہوجائے گی جس کے بعد ملک میں وفاقی حکومت ختم ہوجائے گی۔پاکستان میں پہلی مرتبہ مسلسل دوسری جمہوری حکومت آئینی مدت مکمل کرے گی جس کے تحت جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب وزیراعظم اپنے عہدے سے سبکدوش اور ان کی کابینہ تحلیل ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم (آج) جمعرات وفاقی کابینہ کا الوادعی اجلاس بلا کر ارکان سے اظہار تہنیت کریں گے، وزیراعظم اپنے آفس کے افسران اور عملے سے بھی الوداعی ملاقاتیں کریں گے ، وزیراعظم کو چیف ایگزیکٹو آفس سے روانگی پر مسلح افواج کے دستے سلامی دیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیراعظم ہاو¿س میں نہیں ذاتی رہائش گاہ میں مقیم ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں موجودہ حکومت کی مدت مکمل پوری ہونے کے بعد نگراں وزیراعظم کا انتخاب کرلیا گیاہے جس کےلئے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس، جسٹس (ر) ناصر الملک کو نامزد کیاگیا ہے۔پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ناصر کھوسہ پر اتفاق کیا گیا ہے ، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں اتفاق نہیں ہوسکا ۔

Scroll To Top