انشاءاللہ اچھی خبروں کا سلسلہ اب نہیں رکے گا!

aaj-ki-baat-new
انگلینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح ایک ایسے موقع پر آئی ہے جب اس قوم کو تاریخ کی شاہراہ پر اپنا سفر اعتماد کے ساتھ جاری رکھنے کے لئے ایک نہیں بہت ساری اچھی خبروں کی ضرورت ہے۔۔
اچھی خبروں کا آغاز گذشتہ برس جولائی کے مہینے میں ہو گیا تھا جب پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت نے ایک تاریخ ساز فیصلے کے ذریعے ہماری قومی سیاست کا رخ نئی جہتوں کی طرف موڑ دیا تھا۔ اِس بڑی خبر نے عوام کی اکثریت میں رائج اس قنوطی سوچ کا بڑی حد تک قلع قمع کر دیا تھا کہ اس ملک میں سب کچھ ویسے ہی چلتا رہے گا جیسے چلتا رہا ہے۔ اگر چہ اس عدالتی فیصلے سے منسلکہ عوامل اور امور ہنوز اپنے منطقی اختتام تک نہیں پہنچے اور وہ طاغوتی طاقتیں جنہوں نے برس ہا برس سے ملک کو اپنے آہنی شکنجے میں جکڑ رکھا تھا ابھی تک اس قوم کا مستقبل نئی سوچ اور نئی قیادتوں کے حوالے کرنے کے لئے تیار نہیں لیکن حالات بتا رہے ہیں کہ اچھی خبریں اب بارش کی طرح آئیں گی۔
لارڈز میں جس اعتماد کے ساتھ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو چاردن کے اندر اندر ایک بڑی شکست سے ہمکنار کیا ہے وہ اعتماد ہی اس بات کا گواہ ہے کہ پاکستان کے برُے دن ختم ہونے والے ہیں۔۔
تھینک یو سرفراز۔۔ تھینک یو حارث سہیل
تھینک یو بابر اعظم۔۔ تھینک یو اسد شفیق
تھینک یو اظہر علی۔۔ تھینک یو امام الحق
تھینک یو شاداب خان۔۔ تھینک یو عباس
تھینک یو محمد عامر۔۔ تھینک یو حسن علی
اور تھینک یو فہیم اشرف۔۔
آپ سب بڑے جذبے کے ساتھ کھیلے۔
اس جذبے کو زندہ رکھیئے۔ ہار جیت تو اللہ کے ہاتھ میں ہے۔مگر اللہ نے آپ کو مایوس نہیں کیا۔ ۔ اللہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کرے گا۔۔
پاکستان زندہ باد

Scroll To Top