تیس سال تک حکومت کرنے والوں سے ڈھنگ کا ایک ہسپتال بھی نہ بن سکا ،عمران خان

پشاور:۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان شوکت خانم ہسپتال کی فنڈریزنگ تقریب میں شریک ایک معمر خاتون سے محو گفتگو ہیں

پشاور:۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان شوکت خانم ہسپتال کی فنڈریزنگ تقریب میں شریک ایک معمر خاتون سے محو گفتگو ہیں

پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال میں دنیا بھر کے مقابلہ میں کم خرچہ پر علاج ہورہا ہے، لاہور اور پشاور کے بعد کراچی اور دیگر شہروں میں بھی کینسر ہسپتال بنارہے ہیںچوبیس سالوں میں تینتیس ارب روپے غریب مریضوں کے علاج پر خرچ ہوئے ہیں۔پشاور میں شوکت خانم ہسپتال کے فنڈریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم میں دنیا بھر کے مقابلہ میں کم خرچہ پر علاج ہورہا ہے مخیر حضرات شوکت خانم ہسپتال کو چندہ دیا کرے تاکہ غریب عوام کا علاج آسانی سے ہوسکے ،کینسر ہسپتال کو چلانے کے لئے بہت زیادہ فنڈز درکار ہوتا ہے ۔ لاہور میں کینسر ہسپتال ستر کروڑ پر بنا ہے اور چھ ارب روپے خسارہ ہے ۔ میرا اور میرے والد کا علاج بھی شوکت خانم ہسپتال میں ہواشریف خاندان کی طرح ہم علاج کے لیے باہر نہیں گئے، شریف خاندان نے تیس سال حکومت کی مگر ایک ہسپتال بھی نہ بنا سکے
ہمارا تو بہت کم عرصہ ہوا مگر باہر علاج کے لئے نہیں گئے ۔ہماری حکومت آئی گی تو ایسے ہسپتال بنائینگے کہ کسی کو بھی باہر سے علاج کرانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

Scroll To Top