قومی سانحات کی تحقیقات کیلئے بااختیار کمیشن تشکیل دیاجائے، نااہل وزیر اعظم

  • لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کی کتاب مےں ہونے والے انکشافات پر قومی سلامتی کمےٹی کا ہنگامی اجلاس بلاےا جانا چاہےے

نا اہل نواز شریف پارٹی صدارت سے بھی فارغاسلام آباد (آن لائن)سابق وزےر اعظم مےاں نوازشرےف نے قومی سانحات کی تحقےقات کےلئے اےک بار پھر بااختےار کمےشن بنانے کا مطالبہ کردےا ۔ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کی کتاب مےں ہونے والے انکشافات پر قومی سلامتی کمےٹی کا ہنگامی اجلاس بلاےا جانا چاہےے ےہ انتہائی پےچےدہ اےشو ہے جسے ڈسکس کرنا چاہےے ۔ بلوچستان حکومت کی تبدےلی پر بھی کمےشن بننا چاہے۔ کون ہے جو مےڈےا پر قد غن لگا رہا ہے مےڈےا کی آواز دبارہا ہے ۔ اب حساب کتاب کا وقت آگےا ہے مےں نے 70پےشےاں بھگت کر اس کی مثال قائم کردی ہے یہ حکومت جس طرح ٹرم پوری کررہی ہے اللہ نہ کرے کوئی اور بھی ایسا کرے۔ شاہد خاقان عباسی پارٹی کے وفادار اور مخلص کارکن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے احتساب عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک گھمبیر مسائل سے دو چار ہے ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کون ہے جو بندے توڑ کر دوسری جماعتوں میں شامل کروا رہا ہے ۔ کون ہے جو ایک ترمیم کیلئے ووٹ نہ دینے کیلئے اسمبلیوں میں جانے سے روکتا ہے۔ ہمیشہ اپنے حق بات کرتا رہوں گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ایک وقت میں دو تین متوازی حکومتیں نہیں چل سکتیں۔ ہماری حکومت تو ملک میں برائے نام ہے۔ اصل اختیارات کسی اور کے پاس ہیں۔ انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اقتدار میں آکر بااختیار قومی کمیشن بنائیں گے جو ملک کو دیمک زدہ بیماریوں سے جان چھڑائے گا۔ ہم انتخابات میں جارہے ہیں اور ہم نے جو قوم سے ودے کئے تھے وہ پورے کردیئے ہیں۔ ہم اس ملک میں سی پیک لے کر آئے۔ اب اس منصوبے میں بھی رخنہ اندازی ہورہی ہے سی پیک زرداری کا منصوبہ تھا کو تو ان کے دور میں کیوں شروع نہیں شروع ہوا۔ ہم نے فاٹا کو ان کے حقوق دینے کی بات کی تھی اور الحمد اللہ ہم اس میں بھی سرخرو ہوئے۔ جے آئی تی سربراہ واجد ضیاءنے مجھے بلایا تو میں بطور وزیراعظم ان کے دفتر میں گیا۔ واجد ضیاءمشرف کے فارم ہاﺅس کے باہر بیٹھ کر واپس آجاتے تھے ہم کیسز بھگت رہے ہیں اور جو جو کہتا تھا کہ میں ڈرتا ورتا کسی سے نہیں وہ مفرور ہے اور آج پیشیاں بھگت رہا ہے ہم نے اس مکل میں رہنا ہے اور اس ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔

Scroll To Top