مخالفین جو چاہیں کر لیں تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتے: پرویز خٹک

  • اب نیا پاکستان بنے گا، ملک کی کھوئی ہوئی ساکھ دوبارہ بحال کریں گے،آئندہ انتخابات میں مفاد پرست جماعتوں کا مکمل صفایا کرینگے
  • من گھڑت بیانات سے صرف سیاست چمکائی جاسکتی ہے، ملک میں پہلی بار شریف خاندان کا احتساب ہونے جا رہا ہے
اسلا م آباد:۔ کے پی کے حکومت اور کورین کمپنی کے درمیان 197میگا واٹ ہائیڈروپاور پروجیکٹ کی تعمیر کے سلسلے ہونے والے معاہدے کے دستخطوں کی تقریب کا منظر، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک بھی موجود ہیں

اسلا م آباد:۔ کے پی کے حکومت اور کورین کمپنی کے درمیان 197میگا واٹ ہائیڈروپاور پروجیکٹ کی تعمیر کے سلسلے ہونے والے معاہدے کے دستخطوں کی تقریب کا منظر، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک بھی موجود ہیں

صوابی(الاخبار نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اپنی سیاست چمکانے کے لیے من گھڑت بیانات دے رہے ہیں، ہمیں امید ہے آئندہ انتخابات میں مفاد پرست جماعتوں کا مکمل صفایا ہوجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مخالفین جو چاہیں کر لیں تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتے، اب نیا پاکستان بنے گا، ملک کی کھوئی ہوئی ساکھ دوبارہ بحال کریں گے، من گھڑت بیانات سے صرف سیاست چمکائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار نواز شریف اور شہباز شریف کا احتساب ہورہا ہے، اب اگر ان کے خلاف فیصلے ا?رہے ہیں تو یہ اداروں کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جس نے ملک میں جاگیرداروں کی سیاست کو فل اسٹاپ لگا دیا۔ خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ کے پی کے کا مزید کہنا تھا کہ حکومت میں آنے سے پہلے صوبے کے تمام ادارے تباہ تھے، اقتدار میں آنے کے بعد ہم نے اداروں میں اصلاحات کیں، خیبر پختونخواہ میں تعلیمی اصلاحات کر کے امیر وغریب کا فرق ختم کردیا۔

Scroll To Top