آئر لینڈ اور پاکستان کے مابین ٹیسٹ میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

k

آئر لینڈ کی ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے جا رہی ہے،فوٹو:فائل

 لاہور: آئرلینڈ اور پاکستان کے مابین ٹیسٹ میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گیا۔

ڈبلن میں شیڈول میچ پاکستانی وقت کے مطابق 3 بجے شروع ہونا تھا تاہم بارش کے باعث گراﺅنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے ابھی تک ٹاس بھی نہیں ہو سکا، پہلے آفیشلز گراﺅنڈ کا معائنہ کریں گے جس کے بعد کھیل شروع کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ موسم سخت سرد ہونے کی وجہ سے پاکستانی پلیئرز خصوصا بیٹسمینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ آئر لینڈ کی ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے جا رہی ہے ،ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک آسٹریلیا کے علاوہ کوئی بھی ٹیم اپنا پہلا میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

Scroll To Top