انصاف کی بلا زمتیاز فراہمی عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے: چیف جسٹس

  • انصاف کی جلد فراہمی کیلئے عدالتی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے ،معاشی استحکام کیلئے تمام اداروں کو مربوط انداز میں کام کرنا ہوگا
  • غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق آئینی معاملات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا، سی پیک سے ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی،جوڈیشل کانفرنس سے خطاب
    cjp
    اسلام آباد ( الاخبار نیوز) چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق آئینی معاملات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا، سی پیک سے ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی۔اسلام آباد میں جوڈیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ قوم کی خوشحالی میں انصاف کا بہت اہم کردار ہے۔ عوام کو انصاف کی جلد فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انصاف کی جلد فراہمی کیلئے عدالتی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے انہوں  نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے تمام اداروں کو مربوط انداز میں کام کرنا ہوگا۔ منی لانڈرنگ اور سائبر کرائم جیسے مقدمات کے حل کیلئے جدید عدالتی نظام ناگزیر ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ انصاف کی فوری فراہمی عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشنل کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے جو لیگل چیلنجز سے نمٹنے کیلئے معاون کردار ادا کرتی ہے۔
Scroll To Top