فیصل آباد‘ ن لیگی رہنماﺅں کے آپسی اختلافات ایک بار پھر شدت اختیار کر گئے

  • رانا افضل خان کے خلاف مسلم لیگ ن کا اپنا ہی ایم پی اے نواز ملک میدان میں آگیا
  • مشکلات میں گھری مسلم لیگ ن کیلئے صورتحال باعث تشویش‘ اعلیٰ قیادت حیران و پریشان

فیصل آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما ﺅں کے درمیان اختلافات ایک بار پھر شدت اختیار کرگئے ، وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان کے خلاف مسلم لیگ ن کا اپنا ہی ایم پی اے نواز ملک میدان میں آگیا ، رانا ثناءاللہ کا قریب ساتھی اور ممبر صوبائی اسمبلی نواز ملک نے وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان کے حلقہ سے ایم این اے کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا اور انتخابی مہم کا آغاز بھی کردیا آن لائن کے مطابق مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کے ایک بار پھر اختلافات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں راناا فضل خان اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے درمیان ذاتی اختلافات پائے جاتے ہیں اور اس وجہ ایک دوسرے سے بات چیت بند ہے رانا فضل خان کی بیوی ایم پی اے ہیں وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان نے آئندہ الیکشن لڑنے کا اعلان کررکھا ہے جبکہ ان کی مخالفت میں مسلم لیگ ن کے ہی ایم پی اے محمد نواز ملک نے انکے انتخابی حلقہ میں خود ہی ایم این اے کی مہم کا آغاز کردیا ہے اور مرکزی دفتر بھی قائم کردیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم پی اے محمد نواز ملک کو مکمل طور پر رانا ثناءاللہ کی حمائت حاصل ہے ان ایک بھائی سٹی میئر بھی ہے اور ان کا انتخابی حلقہ حالیہ مردم شماری میں تقسیم ہوگیا ہے اور نواز ملک کے دو صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقوں سے انتخابی مہم کا آغاز کررکھا ہے جبکہ نواز ملک کا ایک بھائی اپنے حلقہ سے بلدیاتی انتخابی میںہار گیا تھا ،سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ نواز ملک اپنے حلقہ کو چھوڑ اس لئے رانا افضل والے حلقہ سے امیدوار ہیں کہ ان کو خوف ہے یہاں سے وہ ہار جائیں گے جبکہ وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان کے اعلان کے بعد متوقع ہے کہ پارٹی قیادت صر ف رانا افضل خان کو ہی ٹکٹ جاری کرےگی لیکن اس حلقہ سے نواز ملک کی مہم وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان کے خلاف سازش ہے جس سے مقامی سطح پر اختلافات مزید شدت اختیار کر رہے ہیں۔تاہم یہاں پر تحریک انصاف کی جانب سے متوقع امیدوار سابق صوبائی وزیر راجہ ریا ض احمد اور سنی اتحادکونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا بھی میدان میں ہیں۔

Scroll To Top