خبروں پر خبصرے

khabroum-se-khabsary-new

خبر
چیف جسٹس صاحب کیا آپ کا سارا زور سیاست دانوں پر ہی چلتا ہے:مریم نواز شریف
خبصرہ
اور کیا آپ کا سارا زور بیچاری عوام پہ ہی چلتا ہے ؟
خبر
نواز شریف اور عمران خان چہرے دو ہیں لیکن سوچ ایک ہے۔پارٹی کارکن ہی میری طاقت ہیں، جو شہید بھٹو کے فلسفے پر یقین رکھتے ہیں وہ میرے ساتھ ہیں۔بلاول بھٹو زرداری
خبصرہ
تو پھر اپنے والد صاحب کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے۔ کیا وہ اور نواز شریف ایک ہی سکے کے دو رخ نہیں۔ وہ آپ کے ساتھ کیوں ہیں۔
خبر
عمران خان کی نام نہاد اصولی سیاست کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے، امیر مقام
خبصرہ
اور جتنے رُخ آپ نے بدلے ہیں آپ کا بھانڈا تو کب کا پھوٹ چکا ہے۔
خبر
ہمارا جینا مرنا نواز شریف کے ساتھ ہے نواز شریف کو ن لیگ کا قائد مانتے ہیں، امیر مقام
خبصرہ
امیر مقام نے شہباز شریف کو ہری جھنڈی دکھا دی
خبر
سندھ اسمبلی میں قانون کی پامالی،وزیر قانون ایوان میں گٹکا کھاتے رہے،سپیکر نے باہر نکال دیا
خبصرہ
صرف سندھ اسمبلی میں ہی نہیں پورے سندھ میں قانون کی پامالی ہو رہی ہے۔
خبر
الحمد اللہ ہمارے رنگ آمریتوں کے ٹارچر سیلوں میں بھی نہیں اڑے ،موت کی آنکھوں میں آنکھیں بھی ڈالی ہیں ،سعدررفیق
خبصرہ
جی ہاں الحمداللہ اسی لیے ہم مارشل لا ء کے دِنوں میں بتاتے پھرتے تھے کہ ہم یہاں چھپے بیٹھے ہیں آئیے ہمیں گرفتار کر لیجئے۔
Scroll To Top