چینی سرمایہ کار پاکستان کی اقصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہیں: حکام شنگھائی میونسپل گورنمنٹ

  • پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات اہل چین کے لئے اعزاز ہے ، دونوں ممالک کے میڈیا ہاﺅسز کے درمیان متعلقہ شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق رائے
  • پاکستان سے بیجنگ اور شنگھائی کے دورے پر گئے ہوئے سی جی ایس ایس اور اے پی این ایس کے سات رکنی وفد کے اعزاز میں سادہ اور پروقار تقاریب کا اہتمام
شنگھائی:۔سی جی ایس ایس اور اے پی این ایس کے اراکین کا شنگھائی میونسپل گورنمنٹ کے حکام کے ہمراہ گروپ فوٹو

شنگھائی:۔سی جی ایس ایس اور اے پی این ایس کے اراکین کا شنگھائی میونسپل گورنمنٹ کے حکام کے ہمراہ گروپ فوٹو

شنگھائی:۔ پاکستان سے گئے خیر سگالی وفد کے اراکین کا شنگھائی یونائیٹڈ میڈیا گروپ کے اراکین کے ساتھ گروپ فوٹو

شنگھائی:۔ پاکستان سے گئے خیر سگالی وفد کے اراکین کا شنگھائی یونائیٹڈ میڈیا گروپ کے اراکین کے ساتھ گروپ فوٹو

اسلام آباد( ریاض ملک) چینی سرمایہ کار پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کے خواہش مند ہیں اور اس سلسلے میں نہ صرف وفاقی سطح پر بلکہ صوبوں کی سطح پر بھی وفود کے تبادلے جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شنگھائی میونسپل گورنمنٹ محکمہ اطلاعات کے اعلی ٰ حکام نے چین کا دورہ کرنے والے سات رکنی خیر سگالی وفد کو شنگھائی میں منعقدہ ایک انتہائی پروقار تقریب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات اہل چین کے لئے اعزاز کی بات ہے اور یہ کہ چینی سرمایہ کار پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے تمام تر شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کے خواہش مند ہیں اور یہ کہ چین ہر مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کےلئے پرعزم ہے۔ اس موقع پر شنگھائی میونسپل حکومت کے عہدیداروں نے مستقبل قریب میں مختلف چینی وفود کے اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں کے دوروں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ۔پاکستانی وفد (باقی صفحہ7 بقیہ نمبر65
کے اراکین نے اپنے قیام بیجنگ اور شنگھائی کے دوران چینی حکام کے اخلاص محبت اور گرمجوشی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اس وقت سرمایہ کاری کے لئے بہترین سرزمین ہے جہاں سرمایہ کاروں کو نہایت پر کشش مراعات دی جا رہی ہیں انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ان کے اس دورے کے نتیجے میں دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لانے میں بڑی مدد ملے گی۔ تقریب کے آخر میں ایک پرتکلف عشایے کا بھی بندوبست کیا گیا تھا۔ پاکستانی وفد نے اس سے پہلے شنگھائی یونائیٹڈ میڈیا گروپ (ایس یو ایم جی)کے آفسز کا بھی دورہ کیا جہاں پہنچنے پر وفد کا انتہائی پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ یاد رہے کہ یہ گروپ اس وقت 20 سے زیادہ اخبارات اور میگزینز نکال رہا ہے جن کی اشاعت 3.7 ملین روزانہ ہے اس کے ملازمین کی تعداد 8ہزار ہے ۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے میڈیا ہاﺅسز کے درمیان خبروں، اطلاعات اور ڈیٹا کے تبادلے اور فروغ کی اہمیت پر بات چیت کی گئی اور اس شعبے میں تعاون کے فروغ پر رضا مندی کا بھی اظہار کیا گیا۔ یاد رہے کہ بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستان وفد میں میجر جنرل (ر) مسرور احمد، کرنل (ر) خالد تیمور، غلام اکبر، اشفاق گوندل، قاضی اسد عابد ، ڈاکٹر تنویر خالد اور چین میں سنٹرفار گلوبل اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز کے سربراہ شی جی چو شامل ہیں۔

Scroll To Top