شی جنپگ: گورننس آف چائینہ والیم ٹو کی نو مختلف زبانوں میں تقریبِ رونمائی

خصوصی رپورٹ

pic

لندن کتاب میلہ2018جو گزشتہ ہفتے لندن میں منعقد ہوا اس کتاب میلے میں شی جنپگ کی تقاریر، خطوظ اور دیگر احکامات کے حوالے سے کتاب دی گورننس آف چائینہ کے سیکنڈ والیم کی نو مختلف زبانوں میں ترجمے کے حوالے سے تقریبِ رونمائی ہوئی۔ اس کتاب میں 2014سے 2017کے مابین چینی صدر شی جنپگ کی تقاریر، انکی مختلف رہنماﺅں سے بات چیت، خطوط اور دیگر اہم کلمات کو شامل کیا گیا ہے،اس کے علاوہ چینی صدر شی جنپگ کی سوشلزم کے حوالے سے چینی خصوصیات کو اجاگر کیا گیا ہے اور چینی صدر کی مشترکہ مستقبل کے حوالے سے نظریہ ہم آہنگی کی بھی خصوصی ترویج کی گئی ہے۔اس حوالے سے وزیر برائے اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس جیانگ ژیانگو نے کہا کہ چینی صدر شی جنپگ کے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم نظام کو بنیادی انسانی سوچ اور فلسفے کی بنیاد پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس نظریہ کو لوگوں کے بنیادی عوامل کو مدنظر رکھ کر تعمیر کیا گیا ہے اور اس کا بنیادی مقصد بنی نوعِ انسان کی فلاح سے متعلق ہے۔ دیوک آف یارک کے پرنس اینڈریو نے کہا ہے کہ اس کتاب کی اشاعت ایک بین الاقوامی سنگِ میل ہے، انہوں نے اپنی یادداشتوں کو بانٹتے ہوئے کہا کہ انکی صدر شی جنپگ سے پہل ملاقات 2015میں س وقت ہوئی جب چینی صد ربرطانیہ کے دورے پر آئے، انہوں نے کہا کہ میں امیڈ رکھتا ہوں کہ کتاب کیاشاعت سے دنیا بھر میں پڑھنے والوں کو اس سے پتہ چلے گا کہ چین کس سمت میں کن مقاصد سے آگے بڑھ رہا ہے اور چین دنیاکو کیسے دیکھ رہا ہے اور کیسے دنیا کے مسائل پرسوچ رہا ہے۔ واضح رہے کہ شی جنپنگ: گورننس آف چائینہ کا پہلا والیم 2014میں شائع ہوا تھا جسے دنیا بھر میں بھر پور پزیرائی حاصل ہوئی اور اس پسندیدگی کو دیکھتے ہوئے بعد ازاں اس کتاب کا دنیا کی بڑی زبانوں میں ترجمہ کیا گیا اور اس حوالے سے اس کتاب کی بڑھتی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس کے سیکنڈ والیم کو لندن کتاب میلے میں لانچ کیا گیا ہے، کتاب جہاں چینی صدر شی جنپگ کی زندگی کے حوالے سے اہم معلومات اپنے پڑھنے والوں کےساتھ بانٹتی ہے وہیں ان کےفلسفے، انکی سوچ، انکے عزائم، اور ان کی فکرکو اجاگر کرتی ہے۔ کتاب میں دنیا کے بڑے سرکردہ رہنماﺅں کیساتھ انکی ملاقاتوں سے متعق معلومات فراہم کی گئی ہیں انکی تقاریر کو شامل کیا گیا ہے اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم نظام کے حوالے سے انکی نظریہ اور عالمی امن کے حوالے سے انکی سوچ بابت مشترکہ مستقبل اور مشترکہ کمیونٹی کے قیام کے حوالے سے انکی بنیادی سوچ اور مقاصد کے حوالے سے اہم معلومات کو اجاگر کیا گیا ہے۔یہاں یہ امر واضح رہے کہ لندن کتاب میلے میں اس کتاب کی قریبِ رونمائی برطانیہ کے پرنس ایںڈریو اورجیانگ ژیانگو، وزیر برائے اسٹیٹ کونسل انفامیشن آفس نے کی۔

Scroll To Top