خبروں پر خبصر

khabroum-se-khabsary-new
خبر
ملک میں 70سال سے ووٹ کی بے توقیری کی جارہی ہے، نوازشریف
خبصرہ
میاں صاحب تین بار وزیراعظم منتخب ہونا واقعی ووٹ کی بے توقیری ہے۔
خبر
دنیا کو پتہ چل گیا یہاں برائے نام جمہوریت رکھی جاتی ہے، کیپٹن (ر) صفدر
خبصرہ
اور دنیا کو یہ پتہ آپ کے سسرال نے ہی دلایا ہے۔
خبر
آنے والے دنوں میں ملک میں بہت بڑا انتشار دیکھ رہا ہوں، نواز شریف
خبصرہ
میاں صاحب کو الہام بھی ہونے لگ گئے۔ چند دن تک لوگ میاں صاحب کے آستانے میں دم درود کروانے بھی آیا کریں گے۔
خبر
نوازشریف کی تاحیات نااہلی سمجھ سے بالاتر ہے، مولانا فضل الرحمان
خبصرہ
جس انسان کی ساری سمجھ پیسے سے وابستہ ہو اور اوڑھنا بچھونا پیسہ اور کرسی ہواس کے لئیے یہ باتیں واقعی سمجھ سے بالاتر ہیں۔
خبر
ن لیگ گلو بٹ کی پارٹی ہے‘ اعتزاز احسن
خبصرہ
اور پیپلز پارٹی عزیر بلوچ کی۔
خبر
”ڈکٹیشن نہیں لوں گا“آج نوازشریف کی تاریخی تقریرکے 25سال مکمل ہوگئے،مریم نواز
خبصرہ
اور ٹھیک تین دن بعد ڈکٹیشن بھی لی اور استعفیٰ بھی دیا۔ مریم صاحبہ کا حافظہ ذرا کمزور ہے شائد۔
خبر
امید ہے مصطفیٰ کمال بھی ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کر لیں گے: فاروق ستار
خبصرہ
فاروق ستار نے اعتراف کر لیا کہ وہ الطاف حسین کے ہی آدمی ہیں۔

Scroll To Top