محسنوں کی پیٹھ میں چھُرا گھونپنا نواز شریف کی فطرت ہے: قمر زمان کائرہ

  • نوا زشریف نے جمہوریت کے کوکھ سے جنم لیا ہوتا تو آج سیاست سے باہرنہ ہوتے ان کی سیاسی پرورش آمریت کی گود میں ہوئی
  • پیپلز پارٹی قیادت ہمیشہ صادق اور امین کی آئینی دفعات کو ضیاءکی باقیات سمجھتی رہی ہے، وفد سے گفتگو

قمرالزمان کائرہ

اوکاڑہ (صباح نیوز ) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف آج اس جال کا شکار ہوئے جس کوپی پی ہمیشہ ہمیشہ کے لئے توڑنا چاہتی تھی محسنوںکے پیٹھ میںچھر ا گھونپنا نواز شریف کی فطرت کا حصہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیپلز پارٹی تحصیل اوکاڑہ کے صدر راﺅ ایاز کریم کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا ، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت ہمیشہ صادق اور امین کی آئینی دفعات کو ضیاءکی باقیات سمجھتی رہی ہے اور ان کو ختم کرنا چاہتی تھی لیکن نواز شریف کے ساتھ نہ دینے کی وجہ سے یہ برقرار رہیں اب ان دفعات نے ہی نوازشریف کو سیاست سے نکال باہرکیا ہے ، انہوںنے کہا کہ پی پی نے جمہوریت کے استحکام کوترجیح دی لیکن نواز شریف اس خوش فہمی میں مبتلا ہوگئے کہ پی پی ہمیشہ اس کے اقتدار کو دوام بخشے گی یہ بھی حقیقت ہے کہ نواز شریف نے اپنے محسنوں کی ہی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے ، انہوں کہا کہ نوا زشریف نے جمہوریت کے کوکھ سے جنم لیا ہوتا تو آج سیاست سے باہرنہ ہوتے لیکن اس کی سیاست میں آمریت کے جراثیم موجود ہیں ، میاں نواز شریف کی سیاسی تربیت آمریت کے سائے میں ہوئی ہے اگر انہوںنے جمہوریت کی کھوکھ سے جنم لیا ہوتا تو آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے ہماری قیادت نے ضیاءآمر کی ترمیم کی گئی آئینی شقوں کوکوڑے دان میں پھینکنے کا عندیہ دیا تھا لیکن نواز شریف نے ساتھ نہ دیا آج ایسی ہی آئینی شقوں کا شکار ہوگئے ہیں

Scroll To Top