دشمن سے اتنا خطرہ نہیں جتنا آستین کے سانپوں سے ہے! سراج الحق

  • ناکام قیادت کی وجہ سے قومی ادارے تباہ ہوئے، پی آئی اے ،ریلوے اور پاکستان اسٹیل جیسے ادارے مقروض ہو چکے
  • ملکی مجموعی آبادی کا 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے لیکن قومی اسمبلی میں ان کی کوئی نمائندگی نہیں، امیر جماعت اسلامی
کراچی، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں

کراچی، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں

کراچی(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ناکام قیادت کی وجہ سے قومی ادارے تباہ ہوئے اور ہمیں دشمن سے اتنا خطرہ نہیں جتنا آستین کے سانپوں سے ہے، کراچی میں کوئی نیا تعلیمی ادارہ نہیں بنایا گیا اور یہاں صاف پانی تو دور کی بات شہریوں کو پانی ہی میسر نہیں۔کراچی میں پارٹی کے یوتھ الیکشن کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پی آئی اے ،ریلوے اور پاکستان اسٹیل جیسے ادارے مقروض ہوگئے، یہ ادارے چور اور کرپٹ قیادت کی وجہ سے تباہ ہوئے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملکی مجموعی آبادی کا 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے لیکن قومی اسمبلی میں ان کی کوئی نمائندگی نہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ کراچی میں کوئی نیا تعلیمی ادارہ نہیں بنایا گیا اور یہاں صاف پانی تو دور کی بات شہریوں کو پانی ہی میسر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی اور سندھ حکومت ناکام ہوچکی ہے، جے آئی یوتھ گلی کوچے کی سطح پر شہریوں کی خدمت کرے گی۔

Scroll To Top