آپ بھی پوچھئے۔۔۔؟

salman-logo-ap-bhi-pochiyeسوال:قومی مفاد کی کوئی بھی قانون سازی نہ کرنے والے منتخب نمائندوں کے لیے آخر پارلیمنٹ کیا ہے؟
جواب :خزانہ کی چابی
سوال: کیا آپ سمجھتے پاکستانی قوم بدل رہی ہے؟
جواب: نہیں یہ پاکستانی ہی رہے گی۔
سوال: ہم میڈیا پر زیادہ سیا ستدانوں کی باتیں کیوں کرتے ہیں؟
جواب:تاکہ ووٹ دینے والے بہروپی اچکوں سے محتاط ہوجائیں اور صحیح امیدوار کا انتخاب کریں۔
سوال: جیب کترے اپنے جرم کو فن سے کیوں تشبیہ دیتے ہیں؟
جواب: وہ سیاست دان نہیں ہوتے۔
سوال: جمہوریت میں دوبارہ حکمران کیسے بنتے ہیں؟
جواب: جب پہلی چوری نہ پکڑی جائے
سوال :حجام حجامت کرے تو کوئی ایکشن نہیں اور یہ کام کوئی سیاستدان کرے تو طوفان برپا ہوجاتا ہے۔ آخر کیوں؟
جواب: کیونکہ جس کا کام اسی کو ساجھے
سوال: دفاع پاکستان کس کس پہ فرض ہے؟
جواب:مودی اور اس کے یار اس فریضہ سے بری ذمہ ہیں، باقی پوری قوم پر

Scroll To Top