خبروں پر خبصرے

خبر
اڈیالہ جیل میں تیاری پہلے سے شروع کردی گئی ہے ،انہیں پہلے ہی پتہ چل گیا ہے کوئی آرہا ہے‘نواز شریف
خبصرہ
میاں صاحب پہلے سے تیاریاں اسلئے کہ تیاریاں آخر مہمان کے شایان شان ہی ہونی چاہئیں۔
خبر
کیا جھوٹ بولنے والا شخص پاکستان کی خدمت کرسکتا ہے؟ شہباز شریف
خبصرہ
شہباز شریف نے اپنی تعریف خود ہی کر ڈالی۔چھوٹے میاں صاحب واقعی اب ایک سچے آدمی ہیں۔
خبر
عمران خان ،نواز اور شہباز کو الگ کرنے کی سازش کر رہے ہیں، مریم نوازکا الزام
خبصرہ
میڈم ! آپ کی موجودگی میں عمران خان کو سازش کرنے کی کیا ضرورت ہے۔
خبر
آئین کو توڑنے اور اس کی بے حرمتی کرنے والے قوم کے غدار ہیں، آصف زرداری
خبصرہ
ملک کو لوٹنے اور بیچنے والوں کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟
خبر
آج تو واجد ضیاءنے بھی ہمارے حق میں سر ٹیفکیٹ دے دیا ہے۔
خبصرہ
جی ہاں سر ٹیفکیٹ یہ ہے کہ” الحمدللہ !سارا خاندان چور ہے“۔

khabroum-se-khabsary-new

Scroll To Top