خبروں پر خبصرے

khabroum-se-khabsary-newخبر
ن لیگی رہنما حنیف عباسی اچانک اڈیالہ جیل پہنچے گئے،جیل میں جاری تزئین و آرائش کا جائزہ لیا۔
خبصرہ
حنیف عباسی اپنے لیڈر کے استقبال کی تیاریاں دیکھنے گئے تھے۔
خبر
پتھر ہٹانے اور پہاڑ ہلانے کا وقت آچکا: وزیراعظم شاہد خاقان
خبصرہ
وزیراعظم نے اپنی پارٹی کو پتھروں اور پہاڑوں سے تشبیہ دے ڈالی۔
خبر
سیاسی لوٹے 2018 کی عام انتخابات میں منہ کے بل گریں گے‘ مریم اورنگزیب
خبصرہ
انشاءاللہ!آپ اور آپ کے لیڈران سمیت۔
خبر
انتخابات میں کراچی کے عوام بیلٹ پیپر پر صرف پتنگ کو ڈھونڈیں گے‘ خواجہ اظہار الحسن
خبصرہ
لوگ ڈھونڈتے رہ جائیں گے اور پتنگ ہاتھ نہیں آئے گی۔
خبر
ن لیگ چھوڑنے والے مجبوریوں کے مارے کمزور لوگ ہیں،کیپٹن (ر)صفدر
خبصرہ
اور ن لیگ میں رہ جانے والے سب گھر کے لوگ ہیں۔
خبر
سیاستدانوں کو سیاست کے لیے ایک جیسا میدان ملنا چاہیے: خورشید شاہ
خبصرہ
اور احتساب بھی سب کا ایک جیسا ہونا چاہئے
خبر
کرپٹ افراد کےخلاف بلاامتیاز کارروائی سے اداروں پر اعتماد بحال ہوگا، ممنون حسین
خبصرہ
صدر مملکت نے بھی میاں صاحب کو جیل بھیجنے کا عندیہ دے دیا
خبر
اداروں نے پرانے کھیل میں حصہ ڈالا تو ملک سے وفا نہیں ہوگی: خورشید شاہ
خبصرہ
فکر مت کریں پرانے کھیل کے سب کھلاڑیوں کو مات ہونے والی ہے۔
خبر
10 سال بعد سزائیں گھوم کر ہماری طرف کیوں آجاتی ہیں؟: مریم نواز
خبصرہ
اس بار آپ کو دس سال کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ اس بار ہمیشہ کے لئے آپ کی چھٹی ہو جائے گی۔

Scroll To Top