خواجہ آصف نا اہلی کیس فیصلہ محفوظ، کل وقتی نوکری کرنیوالا شخص وزیر کیسے بن سکتا ہے،جسٹس اطر من اللہ

  • ایک وزیر وکالت نہیں کر سکتا تو کسی اور ملک میں نوکری کیسے کر سکتا ہے؟، جسٹس عامر فاروق، نوکری سے خواجہ آصف کی سالانہ آمدن 3 کروڑ 40 لاکھ روپے تھی کسی دوسرے ملک میں ملازمت کرنے والا وزیر پاکستان کا وفادار نہیں ہوسکتا، وکیل عثمان ڈار
  • کمپنی ملازمین کی فہرست میں خواجہ آصف کا نام 303 نمبر پر موجود ہے، ان کا لیبر کارڈ 28 جون 2019 تک کار آمد ہے، پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی پارٹی چیئرمین عمران خان کو بنی گالہ میں بریفنگ

e

اسلام آباد ( الاخبار نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف نا اہلی کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ کل وقتی نوکری کرنے والا شخص پاکستان میں وزارت کیسے چلا سکتا ہے؟ ہمارے  وزیر کو بیرون ملک کمپنی میں نوکری کی کیا ضرورت تھی؟ اسلام آباد ہائی کورٹ میں خواجہ آصف نااہلی کیس کی سماعت، پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ ہمارے وزیر کو بیرون ملک کمپنی میں نوکری کی کیا ضرورت تھی؟ وکیل خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے موکل پہلے دبئی میں بنک کی ملازمت کرتے تھے؟ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ایک وزیر کی وکالت کرنے پر پابندی ہے تو کسی اور ملک میں نوکری کیسے کر سکتا ہے؟جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کل وقتی نوکری کرنے والا شخص پاکستان میں وزارت کیسے چلا سکتا ہے؟ وکیل نے کہا کہ خواجہ آصف کمپنی میں صرف مشیر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔عثمان ڈار کے وکیل نے کہا کہ نوکری سے خواجہ آصف کی سالانہ آمدن 3 کروڑ 40 لاکھ روپے تھی۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کسی دوسرے ملک میں ملازمت کرنے والا وزیر پاکستان کا وفادار نہیں ہوسکتا۔دریں اثناءتحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے پارٹی سربراہ کو وزیرخارجہ خواجہ آصف کے متحدہ عرب امارات میں ملازمت سے متعلق مبینہ لیبر کارڈپر تفصیلی بریفنگ دی ۔بتایا گیا ہے کہ عثمان ڈار نے بنی گالہ میںعمران خان سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے بتایا کہ وزیرخارجہ خواجہ آصف کی بیرون ملک ملازمت سے متعلق غیر ملکی کمپنی کی ایمپلائی لسٹ اور خواجہ آصف کا لیبر کارڈ موصول ہوچکا ہے۔بریفنگ کے دوران عثمان ڈار نے مزید بتایا کہ کمپنی ملازمین کی فہرست میں خواجہ آصف کا نام 303 نمبر پر شامل ہے جبکہ ان کا لیبر کارڈ 28 جون 2019 تک کار آمد ہے۔یاد رہے کہ عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے اقامہ رکھنے پر نااہلی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ غیر ملکی کمپنی کے ملازموں میں پاکستانی وزیر خارجہ کا نام انتہائی شرمناک ہے، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ خواجہ آصف ملک کے لیے سنگین سکیورٹی رسک ہیں۔عمران خان نے کہا کہ وزیرخارجہ کا غیر ملکی کمپنی میں روزانہ 8 گھنٹے ملازمت کا معاہدہ سرا سر بے شرمی ہے ،اس حوالے سے عدالت میں کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

Scroll To Top