خبروں پر خبصرے

khabroum-se-khabsary-newخبر
انتخابات سے قبل ہمیشہ سیاسی لوٹوں کی بولیاں لگتی ہیں، مریم اورنگزیب
خبصرہ
مریم اورنگزیب صاحبہ آپ پریشان نہ ہوں آپ کی بولی کوئی نہیں لگائے گا۔
خبر
عمران خان پہلے بھی خواب دیکھتے تھے اب بھی دیکھ رہے ہیں،امیر مقام
خبصرہ
مگر آپ اور آپ کی قیادت کی طرح چھچھڑے نہیں دیکھتے۔
خبر
تبدیلی کے دعویداروں نے پرانے پاکستان کا حلیہ بھی بگاڑ دیا، شہباز شریف
خبصرہ
عمران تو ابھی تو وزیر اعظم بنے ہی نہیں، حلیہ تو وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ بگاڑ چکے ہیں۔
خبر
ترقی کرتا پاکستان پاناما فیصلے کی وجہ سے تنزلی کی طرف جا رہا ہے‘ نواز شریف
خبصرہ
بلآخر میاں صاحب نے ملک کی تنزلی کا ذمہ دار خود کو ٹھہرا ہی دیا۔
خبر
الیکشن میں عام آدمی کو بھی بھرپور حصہ لینا چاہیے، گلیوں میں ر±لنے والا ہی سیاستدان بنتا ہے‘کیپٹن صفدر
خبصرہ
یقینا…….. مگر سیاستدان بننے سے پہلے داماد بنتا ہے۔
خبر
ہمیشہ جذبہ رکھا کہ انسانیت کے لئے کام کروں گا جب کہ سیاستدان منشور کا اعلان کرتے ہیں لیکن عمل نہیں کرتے‘ امیر مقام
خبصرہ
آپ کا جذبہ بھی آپ کی طرح بھاری بھرکم ہی ہو گا۔

Scroll To Top