بیلجیئم کا سائیکلسٹ ریس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

wسائیکلسٹ فنش لائن سے 150 کلومیٹر دور ہی بے ہوش ہوگیا تھا، ٹیم انتظامیہ : فوٹو : اے ایف پی

پیرس: مشہورِ زمانہ ریس پیرس روبے سائیکل ریس کے دوران بیلجیئم کا سائیکلسٹ دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیلجیئم کا نوجوان سائیکلسٹ میشائل گولاٹس دورانِ ریس دل کا دورہ پڑنے سے اپنی جان گنوا بیٹھا۔ بیلجیئم کی نمائندگی کرنے والی ویرنداس ولیم ٹیم کے حکام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا ہے اور اسے ناقابل یقین واقعہ قرار دیا ہے۔

ٹیم انتظامیہ کی جانب سےجاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 23 سالہ گولاٹس پہلی مرتبہ فرانس کی مشہور ایک روزہ پیرس روبے سائیکل ریس میں شرکت کررہے تھے،  گولاٹس فنش لائن سے 150 کلومیٹر دور ہی اچانک بے ہوش ہوگئے، انہیں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے فرانس کے شہر لیل کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور دورانِ علاج دم توڑ گئے۔ ڈاکٹروں نے موت کی وجہ حرکت قلب بند ہونا قرار دی ہے۔

Scroll To Top