آپ بھی پوچھئے۔۔۔؟

saloo-mian

سوال :تقدیر بدلنے والے فٹ پاتھیے عامل اور سیاستدانوں کے وعدوں میں کیا فرق ہے؟
جواب: سٹیٹس کا فرق ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوال :نواز شریف کا امتحان کب ختم ہوگا؟
جواب: ڈیٹ شیٹ میں دیکھیں
سوال : سرے پیلس دنیا کے کس سرے میں واقع ہے ؟
جواب: آج کل تو سرے پیلس پاکستانی سندھیوں کے سروں پر واقع ہے
سوال : ہماری لغت میں صبر تو ٹھیک ہے شکر کیوں لکھا جاتا ہے؟
جواب: حکومت میں نئے چہروں کے آنے پر صبر اور ا±ن کے جانے پر شکر
سوال : لوڈ شیڈنگ کب ختم ہوگی؟
جواب: جب حکمرانوں کی نیت ٹھیک ہو گی۔۔۔۔
سوال : پاکستان میں نئے پاور ہاوس کب بنیں گے؟
جواب: جب اینٹیں سستی ہونگی
سوال : ان پڑھ اور پڑھے لکھے جاہل میں کیا فرق ہے؟
جواب: جو فرق سیاستدان اورجانبدار نیوز اینکر میں ہے
سوال : نیوز بریک کرنے والوں کا محاسبہ ہونا چاہیے؟
جواب: ہاں جی توڑ پھوڑ اچھی بات نہیں چاہے وہ نیوز ہی کیوں نہ ہو۔
٭٭٭٭٭

Scroll To Top