دورے پر آئے تاجک وفد کے اعزاز میں سی جی ایس ایس کا ظہرانہ

  • موجودہ باہمی تعلقات اور مستقبل میں مزید شعبہ جات تک دائرہ کار بڑھانے پر غور و خوص
اسلام آباد:سی جی ایس ایس کے سینئر ایڈوائزر غلام اکبر اپنی کتاب ’لاسٹ ڈیکیڈز“ دورے پر آئے ہوئے تاجک وفد کے سربراہ حکیم عبداللہ رحنامو کو پیش کر رہے ہیں

اسلام آباد:سی جی ایس ایس کے سینئر ایڈوائزر غلام اکبر اپنی کتاب ’لاسٹ ڈیکیڈز“ دورے پر آئے ہوئے تاجک وفد کے سربراہ حکیم عبداللہ رحنامو کو پیش کر رہے ہیں

اسلام آباد۔ تاجکستان سے آئے ہوئے وفد کے اراکین کا الاخبار اورنیشنل ہیرلڈ ٹریبون کے ایڈیٹرانچیف غلام اکبر کے ہمراہ گروپ فوٹو

اسلام آباد۔ تاجکستان سے آئے ہوئے وفد کے اراکین کا الاخبار اورنیشنل ہیرلڈ ٹریبون کے ایڈیٹرانچیف غلام اکبر کے ہمراہ گروپ فوٹو

اسلام آباد(ریاض ملک) جمہوریہ تاجکستان کا ایک 5رکنی اعلیٰ سطحی وفد آج کل وفاقی دارالحکومت کے خیر سگالی دورے پر ہے وفد کی سربراہی حکیم عبداللہ رحنا مو ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آن اینا لیسز اینڈ فارن پالیسی پر سپکٹیو، سنٹر فارسٹرٹیجک ریسرچ کر رہے ہیں۔ جبکہ ممبران میں عبدالرحمن معروف جان ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ، قربان عبدالرحمان شیرو وچ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آف سوشل سائنسز پرابلم اسٹڈیز، سنٹر فار سٹرٹیجک  ریسرچ،میرزادہ ابرار ڈپٹی ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ ڈیمو گرافی آف دی اکیڈیمی آف سائنسز اور اکبر اکرم ہوجہ میڈیا ایگزیکٹو نیشنل انفارمیشن ایجنسی شامل ہیں وفد کا اسلام آباد پہنچنے پر انتہائی پرتباک خیر مقدم کیا گیا۔ اپنی آمد کے فوراً بعد وفد کی اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ وفد کے اعزاز میں گذشتہ روز روزنامہ الاخبار اورنیشنل ہیرلڈ ٹریبون( NHT)کے ایڈیٹر ان چیف غلام اکبر جو سنٹر فار گلوبل سٹرٹیجک اسٹڈیزکے سینئرایڈوئزر بھی ہیں نے سی جی ایس ایس کی طرف سے ایک ظہرانے کا اہتمام کیا ۔ جبکہ گذشتہ شب تاجک سفیر شیر علی جو نونوف کی طرف سے وفد کے اعزاز میں اور جی سی ایس ایس کے عہدیداروں کے اعزاز میں ایک عشایئے کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میںدو طرفہ تعلقات کے فروغ کا موضوع زیر بحث رہا۔

Scroll To Top