آپ بھی پوچھئے۔۔۔؟؟؟

saloo-mianسوال: جیسا کہ ن لیگ کہہ رہی ہے ،نواز شریف عوام کے لیے نشہ کیسے بن سکتا ہے؟
جواب:اس کے لیے لوگوں کو نشئی بننا پڑے گے۔
سوال: موجودہ منظر نامے سے لگتا ہے کہ ہمارے سیاستدان کاروباری ہونے سے بے توقیر ہوگئے، شاید؟
جواب: ارے نہیں کالے کرتوت بھی شہرت کے لیے ہوتے ہیں۔
سوال: ن لیگ بیانیے کے مطابق نواز شریف بڑا لیڈر بننے کے لئے قید کیوں ہونا چاہتے ہیں؟
جواب: تاکہ بعد میں قو م کو قید کرسکیں۔
سوال:عابد شیر علی کی شخصیت سے مطابقت رکھتا ہوا نام تجویز کریں!
جواب: کیا کوئی اور شخص بھی ہے دنیا میں ایسا جس کےلئے آپ کو ایسے نام کی ضرورت ہے؟
سوال: لاتوں کے بھوت کیسے مانتے ہیں؟
جواب: آرٹیکل 62،63 کے اطلاق سے
سوال: اگر ہمارے حکمران جھوٹ بولنا چھوڑ دیں تو کیا اثر پڑے گا؟
جواب: پھر میڈیا کے لیے کوئی اور کام ڈھونڈنا پڑے گا
سوال: عابد شیر علی اپنے آپ کو شیر پنجاب کیوں سمجھتے ہیں؟
جواب: جب اقتدار میں ہیں تو اس کی گھن گرج دیدنی ہے۔ ایوان اقتدار سے باہر نکال دیا جائے تو ان کی دم پیٹ سے لگ جاتی ہے۔
سوال :پانی میں مدھانی سے کیا مراد ہے؟
جواب: کہیں آپ مریم نواز کے بارے میں تو نہیں پوچھ رہے۔

Scroll To Top