بھارتی وزارت دفاع کی ویب سائیٹ ہیک کرلی گئی

نامعلوم ہیکرز نے ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد اس پر چینی کریکٹر اپ لوڈ کردیا،فوٹو:انٹرنیٹ

نامعلوم ہیکرز نے ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد اس پر چینی کریکٹر اپ لوڈ کردیا،فوٹو:انٹرنیٹ

نئی دہلی: نامعلوم ہیکرز نے بھارتی وزارت دفاع کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کرکے اس پر چینی کریکٹر اپ لوڈ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی آفیشل ویب سائیٹ پر جمعے کی سہ پہر سائبر حملہ کیا گیا اور نامعلوم ہیکرز نے کامیابی سے ویب سائیٹ کو باآسانی ہیک کرکے اس کا کنٹرول  اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ ہیکرز نے چینی زبان میں ایک کریکٹر بھی ویب سائیٹ پر آویزاں کیا ہے جس کا مطلب’گھر‘ ہے۔

 

Scroll To Top