آپ بھی پوچھئے۔۔؟؟

salman-logo-ap-bhi-pochiye

سوال:کرپشن مقدمات میں احتساب عدالت میں ہر پیشی پر مریم نواز کا مسکراتا ہوا چہرہ کیوں دکھائی دیتا ہے؟
جواب: اس سے لگتا ہے کہ سب ٹھیک ہے۔
سوال: ملک کا صدر کیسے بنا جاتا ہے؟
جواب: اس کے لیے دہی بھلوں کا اچھا ذائقہ اور اور بندے کا تابعدار ہونا بہت ضروری ہے۔
سوال: شاہد خاقان عباسی کی حکومت کدھر کو جارہی ہے؟
جواب: ایل این جی لگوانے۔
سوال: کوئے یار اور سوئے دار میں کتنا فاصلہ ہے؟
جواب: جتنا مارگلا کی سرسبز پہاڑیوں سے لے کر اڈیالہ جیل تک ہے۔
سوال: کیا ہمارے سیاست دان غصہ کھاتے ہیں؟
جواب: نہیں وہ صرف پیسے کھاتے ہیں۔
سوال:پانامہ کیس میں نوازشریف کے اونٹ کی کل کیسے سیدھی ہوگی؟
جواب: ڈنڈے سے کوٹ لیں تو سیدھی ہوجائے گی۔
سوال:ملک میںجمہوریت کوکیسے دھمکایا جاریا ہے؟
جواب: اک فقیر صدا لگا رہا تھا: ”اللہ کے نام پر مجھے پیسے دو،وگرنہ میں پھر پی پی پی یا ن لیگ کو ووٹ دوں گا اور اگلی بار تم بھی میرے ساتھ مانگ رہے ہوگے“۔
سوال:اتفاق فاو¿نڈری میں برکت کہاں سے آئی ہے؟
جواب: لاہور موٹر وے سے ہوتی ہوئی پانامہ میں آئی ہے۔

Scroll To Top