ویسٹ انڈین لیجنڈ ویول ہائنڈ نے دورہ پاکستان کو یادگار تجربہ قرار دے دیا

fشاندار میزبانی پر پاکستان کا شکریہ اس مقابلے میں یقینا کرکٹ فاتح رہی، ویول ہائنڈ فوٹو:فائل

 لاہور: ویسٹ انڈین لیجنڈ پلیئر ویول ہائنڈ نے 23 سال بعد دورہ پاکستان کو یادگار تجربہ قرار دیدیا۔ 

سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ”ایک انڈر 19 پلیئرز کے طور پر پاکستان کا دورہ کرنے کے 23 سال بعد دوبارہ پاکستان جانا ایک شاندار تجربہ رہا، مجھے خوشی ہے کہ پاکستانی شائقین کواپنی سرزمین پر اپنے سٹار پلیئرز کو ویسٹ انڈیزکیخلاف ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملا، شاندار میزبانی پر پاکستان کا شکریہ، اس مقابلے میں یقینا کرکٹ فاتح رہی۔“

واضح رہے کہ 41 سالہ ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر 45 ٹیسٹ ، 119 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

Scroll To Top