خبروں پر خبصرے

خبروں پر خبصرے khabron par khabsray

خبر
ملک میں مکروہ کھیل کھیلا جارہا ہے جس میں نامی گرامی سیاستدان شامل ہیں، نوازشریف
خبصرہ
میاں صاحب اپنا اور اپنے خاندان کا نام لینے سے کترا رہے ہیں۔
خبر
اب لوگوں کا نعرہ بن چکاہے کہ ووٹ کو عزت دو اور جب جب یہ نعرہ سنتی ہوں دل خوش ہو جاتاہے‘مریم نواز
خبصرہ
مریم صاحبہ فکر مت کریں،اگلے انتخابات میں قوم ووٹ کو عزت دے کر آپ کا دل اور خوش کر دے گی۔
خبر
ملک میں تبدیلی ووٹ سے آنی چاہئے گولی سے نہیں، آصف زرداری
خبصرہ
زرداری صاحب اگر ووٹ سے تبدیلی آ گئی تو آپ کا کیا بنے گا؟
خبر
عمران خان توبہت مل جائیں گے،نوازشریف پیدانہیں ہوں گے‘کیپٹن صفدر
خبصرہ
جی ہاں! نوازشریف جیسے بار بار پیدا ہوں تویہ ملک تبا ہ ہو جائے۔
خبر
پارلیمنٹ کی ضرورت نہیں، سارا کام چیف جسٹس کے ہاتھ میں دے دینا چاہیے‘ نواز شریف
خبصرہ
نوازشریف کا اپنی نااہلی کا اعتراف۔
خبر
احتساب عدالت کی کارروائی براہِ راست نشر کی جائے، مریم نواز
خبصرہ
جی ہاں بالکل۔تاکہ مریم صاحبہ کو قوم سے جھوٹ بولنے پر معافی مانگنے ہیں آسانی ہو
خبر
چودھری نثارنے ہمیشہ لوٹوں کوٹھوکرماری خودلوٹانہیں بنیں گے، کیپٹن صفدر
خبصرہ
کیپٹن صفدر نے اپنی سسرال کو لوٹا کہہ دیا

Scroll To Top