خبروں پر خبصرے

خبروں پر خبصرے khabron par khabsray

خبر
جمہوریت کے خلاف منصوبوں کو روکیں گے، شیری رحمان
خبصرہ
شاید شیری رحمان نے پیپلز پارٹی چھوڑنے کا ارادہ کر لیا ہے۔
خبر
کفن میں جیب نہیں ہوتی،اربوں کے اکاو¿نٹس اور سب کچھ دنیامیں ہی رہ جائےگا، حمزہ شہباز
خبصرہ
حمزہ شہباز کی اپنے والد اور تایا کو نصیحت۔
خبر
ذوالفقاربھٹوکے سیاسی نظریات پرچلنے کے عزم کی تجدیدکرتے ہیں:آصف زرداری
خبصرہ
اگر تو بھٹو کا سیاسی نظریہ ملک رگڑنا تھا تو اس پر تو زرداری اینڈ کمپنی پوری تندہی سے عمل پیرا ہیں۔
خبر
چوہدری نثار نے نواز شریف کے بیانیہ کی حمایت سے یکسر انکار کردیا۔
خبصرہ
پہلے یہ تو معلوم کر لیں کہ نواز شریف کا بیانیہ ہے کیا؟
خبر
شہباز شریف مسلم لیگ ن کے عملی صدر بن کر دکھائیں ‘ چوہدری نثار
خبصرہ
اور میاں صاحب کو تاحیات پارٹی کے ا±مور سنبھالنے سے فارغ کر دیں۔
خبر
رمضان المبارک میں سحراورافطار کے دوران بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے‘ شاہد خاقان عباسی
خبصرہ
وزیراعظم کا نگران حکومت کو حکم

Scroll To Top