خبروں پر خبصرے

خبروں پر خبصرے khabron par khabsray

خبر
نوازشریف کے ماتھے پرمیڈاِن پاکستان لکھاہے، کیپٹن صفدر
خبصرہ
معلوم ہوتا ہے اُوور رائٹنگ کی گئی ہے ، درحقیقت میڈاِن انڈیا لکھا ہوا تھا۔
خبر
عمران کی مثال ایسی ہے کہ گاؤں کے سب لوگ مرجائیں،میراثی چودھری نہیں بن سکتا: صوبائی وزیر رانامشہود
خبصرہ
میراثی واقعی چوہدری نہیں بن سکتا۔ اسی لیئے دو بار اقتدار سے اترا اور تیسری بار نااہل ہو گیا۔
خبر
شہبازشریف نے چوہدری نثار کو پارٹی کا قیمتی اثاثہ قراردے دیا
خبصرہ
کونسی پارٹی کا قیمتی اثاثہ میاں صاحب؟ مسلم لیگ ن یا ش؟
خبر
چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ پر ان کی کہانی لکھوں گا: نہال ہاشمی
خبصرہ
چیف جسٹس صاحب کی کہانی لکھنے سے بہتر ہے ہاشمی صاحب آپ میاں صاحب کی سوانح عمری لکھیں۔
خبر
توہین عدالت از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ سے معافی نہیں مانگی بلکہ مجھ سے معافی منگوائی گئی ہے‘ نہال ہاشمی
خبصرہ
معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا معافیاں مانگنے سے جی نہیںبھرا۔

Scroll To Top