چور دروازوں سے اقتدار کے متلاشی عوام کے خیر خواہ نہیں، شہباز شریف

  • تبدیلی کے دعویداروں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے،تبدیلی کے نام پر خیبر پختونخوا کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیاہے
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ملاقات کررہے ہیں

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ملاقات کررہے ہیں

لاہور(اےن اےن آئی) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ ملک اور قوم کی ترقی وخوشحالی سے بڑھ کر اور کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی ، ہمارا ماضی اور حال گواہ ہے کہ ہمارا ہر قدم ملک کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے آگے بڑھا ہے،آج کا پاکستان ماضی کے پاکستان سے کہیں بہتر ہے۔خود مختار،خوشحال اورمعاشی طورپر مضبوط پاکستان کی منزل کی جانب تےزی سے بڑھ رہے ہےں ۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہار اراکےن اسمبلی سے گفتگوکرتے ہوئے کےا ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے ملک کو معاشی طورپر مستحکم کرنے کےلئے اےسے اقدامات کےے ہےں جن کی ملک کی 70سالہ تارےخ مےں کوئی مثال نہےں ۔ ہزاروں مےگاواٹ اضافی بجلی کی پےداوار اورملک کے امن کو بحال کرنا مسلم لےگ(ن) کا تارےخی کارنامہ ہے جسے قوم کبھی فراموش نہےں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ عوام ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالنے کے ہمارے اقدامات کو ےاد رکھےں گے۔پنجاب ترقی کے لحاظ سے دوسرے صوبوں کےلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ منفی سیاست اور ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کی پرواکئے بغیر ترقی کے ایجنڈے پر عملدرآمد کیااورعوام ترقی مخالفےن کی منفی سےاست کو ہمےشہ کےلئے دفن کردےں گے۔انہوںنے کہا کہ عوام کے مسائل مےں اضافہ کرنےوالوں کو اپنے کےے کا حساب دےنا ہوگا۔چوردروازوں سے اقتدار کے متلاشی عوام کے خےر خواہ نہےں ۔انہوںنے کہا کہ عوام بھی اےسے عناصر کا 2018ءکے انتخابات مےں محاسبہ کرےںگے۔ تبدیلی کے دعویداروں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے-انہوںنے کہا کہ تبدیلی کے نام پر خیبر پختونخوا کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیاہے-میٹروبس پر تنقید کرنےوالوں میں اس اہم منصوبے کو مکمل کرنے کی اہلیت ہی نہیں- پورے پشاور کو میٹروکے نام پر اکھاڑ کر رکھ دیا ہے- انہوںنے کہا کہ آئندہ انتخابات میں دھرنے،لاک ڈاﺅن اور جھوٹ کی سیاست کرنےوالے عوام سے منہ چھپاتے پھریںگے- 5سال نت نئے جھوٹ بولنے والوں کے اصل چہرے عوام کے سامنے آئے ہےں -انہوںنے کہا کہ سندھ کے عوام نے جس پارٹی کو مےنڈےٹ دےااس نے بھی عوام کو ماےوس کےا ۔روشنےوں کے شہر کراچی کو کچرا کنڈی بنانے والوںکو بھی آئندہ انتخابات مےں شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔2018منفی سیاست کرنےوالوں کےلئے احتساب کا سال ہے-انہوںنے کہا کہ اپنی کارکردگی اورعوام کی خدمت کی بنا پر 2018 کے انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے-اللہ نے موقع دیا تو 2018 کے بعد بھی ترقی کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

Scroll To Top