بھارت میں گھوڑ ا خریدنے پر دلت نوجوان قتل

nملزمان نے گھوڑے کو بھی مار دیا،فوٹو:انٹرنیٹ

گجرات: بھارت ميں اونچی ذات كے ہندوؤں  نے محض گھوڑا خريدنے پر حسد کی آگ میں جلنے کے بعد دلت نوجوان كو قتل كرديا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ضلع بھاؤ نگر میں پیش آیا جہاں گھوڑا خریدنے کی پاداش میں راجپوت ذات سے تعلق رکھنے والے ملزمان نے کھیتی باڑی کرنے والے دلت کسان نوجوان کو بدترین تشدد کانشانہ بنا کر نہ صرف اسے موت کے گھاٹ اتارا بلکہ گھوڑے کو بھی مار دیا۔

پوليس كا كہنا ہے كہ اونچی ذات كے افراد نے 21 سالہ پرديپ راٹھور كو اس كے گاؤں ميں حملہ كركے ہلاك كيا، قتل کے الزام میں 3 مشتبہ ملزموں  كو گرفتار كركے پوچھ گچھ كی جارہی ہے۔

پرديپ كے والد كالو بھائی راٹھور نے دعویٰ كيا كہ جب سے ميرے بيٹے نے گھوڑا خريدا تھا اس وقت سے اونچی ذات كے راجپوت اس سے حسد کرنے لگے تھے اور ان لوگوں  نے پرديپ كو دھمكی بھی دی تھی كہ اگر اس نے گھوڑا فروخت نہ كيا تو وہ اسے قتل كرديں  گے۔

Scroll To Top