ویوو کا نیا فلیگ شپ فون طاقتور سیلفی کیمرے کے ساتھ

r

چینی کمپنی ویوو نے اپنا نیا فلیگ شپ فون وی 9 متعارف کرادیا ہے اور یہ بھی ایپل کے آئی فون ایکس (10) کے ڈیزائن سے متاثر ہے (یہاں تک کہ فون کا پچھلا حصہ بھی آئی فون سے ملتا جلتا ہے)۔

تاہم چینی کمپنی کا یہ نیا فون دلچسپ ٹیکنالوجی سے بھی لیس ہے۔

سب سے پہلی چیز تو فون کا فرنٹ کیمرہ جو کہ آئی فون ایکس جیسے نوچ میں چھپا ہوا ہے، 24 میگاپکسل کا ہے جو عام طور پر سیلفی کیمروں کے لیے نہیں دیا جاتا۔

اسی طرح فرنٹ پر سیلفی کیمرے اور بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ کو کمپنی نے آرٹی فیشل ٹیکنالوجی سے لیس کیا ہے۔

اس ٹیکنالوجی کی بدولت یہ تینوں کیمرے مخصوص مناظر اور اشیاء(10 لاکھ سے بھی زائد) کو شناخت کرکے تصویر کو اس ہم آہنگ کرنے کے لیے سیٹ ہوجاتے ہیں۔

ویسے تو اے آئی ٹیکنالوجی نئی چیز نہیں، اس سے پہلے ہیواوے اور ایل جی کے فونز میں یہ سامنے آچکی ہے مگر سیلفی کیمرے مں پہلی بار اسے دیا گیا ہے جو اس فرنٹ شوٹر کو زیادہ طاقتور بنادیتا ہے۔

آسان الفاظ میں اس فون سے لی جانے والی سیلفی کا معیار بیک کیمروں سے کم نہیں ہوگا۔

ویسے اس کے بیک پر 16 اور 5 میگا پکسل کے 2 کیمرے دیئے گئے ہیں جو دھندلے پس منظر جیسی تصاویر لینے میں مدد دیتے ہیں۔

Scroll To Top