نیب نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو طلب کر لیا

  • پیرا گون سٹی سکینڈل، محکمہ صحت پنجاب گھپلے
    وزیرِ ریلوے سے نجی ہاو¿سنگ سوسائٹی سے متعلق انکوائری کی جائے گی،سپریم کورٹ نے بھی متعلقہ وزیر سے ایل ڈی اے کیس میں بیان حلفی طلب کررکھا ہے،ریلوے آلات کی خریداری میں کرپشن گھپلوں کی تحقیقات کا بھی فیصلہ
  • صوبائی وزیرِ صحت سے پنجاب حکومت کی کمپنیز میں کرپشن کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی،سیکریٹری صحت پنجاب نجم شاہ سے بھی کمپنیز میں کرپشن سے متعلق پوچھ گچھ کی جا چکی ہے

خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق

لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے نجی ہاو¿سنگ سوسائٹی سے متعلق تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا ہے اور اس حوالے سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو 22 مارچ کو طلب کرلیا گیاہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق سے نجی ہاو¿سنگ سوسائٹی سے متعلق انکوائری کی جائے گی۔دوسری جانب نیب نے خواجہ سعد رفیق کے چھوٹے بھائی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو بھی 26 مارچ کو طلب کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان رفیق کوپنجاب حکومت کی کمپنیز میں کرپشن کے حوالے حوالے سے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے گزشتہ دنوں پنجاب کے سیکریٹری صحت نجم شاہ کو بھی طلب کیا تھا اور ان سے بھی کمپنیز میں کرپشن سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی تھی۔واضح رہے کہ نیب نے ریلوے آلات میں کرپشن کے حوالے سے سعد رفیق کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے سے ایل ڈی اے کیس میں بھی بیان حلفی طلب کررکھا ہے۔

Scroll To Top