امریکا میں اسکول میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی

lزخمیوں میں فائرنگ کرنے والا لڑکا بھی شامل ہے،فوٹو:سوشل میڈیا

 واشنگٹن: امریکی ریاست میری لینڈ کے اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق تدریسی عمل شروع ہوتے ہی گریٹ ملز ہائی اسکول فائرنگ کی آواز سے گونج اٹھا،مسلح طالب علم نے کلاس میں  فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں  3 افراد  زخمی ہوگئے ۔

حکام نے بتایا کہ ایک طالب علم  نے نوعمر لڑکی اور لڑکے کو گولی مارنے کے بعد خود کو بھی گولی مارلی جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف بی آئی کے اسپیشل ایجنٹس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور اسکول کو طالب علموں سے خالی کرالیا۔

ابتدائی طور پر حملہ آور اور زخمیوں کے درمیان تعلقات کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔اسکول میں 1500کے لگ بھگ طالب علم زیرتعلیم ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران اب تک اسکولوں میں فائرنگ کے 16واقعات پیش آچکے ہیں۔

Scroll To Top