نواز ، زرداری دونوں کرپٹ: ان سے نجات کا وقت قریب آن پہنچا: عمران خان

  • اقتدار مےں آکر چوروں اور لٹےروں سے عوام کا پےسہ واپس لا کر عوام پر خرچ کرےنگے اور اداروں کو مضبوط بنائےں گے
  • ادارے مضبوط ہونگے تو ملک مضبوط اور پاکستان دنےا مےں اپنی مثال آپ ہوگا، چیئرمین تحریک انصاف

نواز زرداری عمران

کراچی(آن لائن)چئےرمےن تحرےک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شرےف اور زرداری کرپٹ ہےں، ان سے نجات کا وقت قرےب آگےا ہے، ہم ان چوروں اور لٹےروں سے عوام کا پےسہ واپس لا کر عوام پر خرچ کرےنگے۔ کرپشن نے اداروں کو تباہ کردےا، ہم اقتدار مےں آکر اداروں کو مضبوط بنائےں گے ۔ ادارے مضبوط ہونگے تو ملک مضبوط اور پاکستان دنےامےں اپنی مثال آپ ہوگا ۔کراچی مےں تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شرےف اور شہباز شرےف خود چور ہےں وہ پولےس کو کےسے ٹھےک کرسکتے ہےں کےونکہ جب پولےس پےسہ بناتی ہے تو ان تک بھی جاتا ہے ، پولےس مےں بھرتےاں بھی پےسے لے کر کی جاتی ہےں کےونکہ جس اےس اےچ اوسے پےسے لےکر تعےنات کےا گےا ہے وہ کرپٹ عناصر کو کےسے پکڑ سکتا ہے۔ جب آپ کی لےڈر شپ کرپٹ ہوتی ہے ، جب آپ کا وزےراعلیٰ کرپٹ ہوگا تو اےس اےچ او کےسے اےماندار ہوگا۔ شہباز شرےف کرپٹ ہے اور زرداری کرپٹ تو پھر پولےس تو کرپٹ ہوگی۔ کرپشن نےچے سے اوپر نہےں جاتی بلکہ اوپر سے نےچے آتی ہے اس لئے اب ےہ دو ر زےادہ دےر نہےں رہے گا۔ 2018کا الےکشن آنےوالا ہے قوم ان کرپٹ عناصر سے چھٹکارہ حاصل کرنے کےلئے ہمےن ووٹ دے آپ سے وعدہ کرتا ہوں سب سے پہلے محنت کشوں کے مسائل حل کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران اور کرپٹ نظام ملک کےلئے کےنسر ہے ےہ لوگ ملک کو دےمک کی طرح کھارہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ جب اوپر کے لوگ چوری کرتے ہےں تو پھر ادارے تباہ ہوجاتے ہےں اور اگر ادارے تباہ ہوجائےں تو ملک تباہ ہوجاتے ہےں۔ اور ملک کےسے تباہ ہوتے ہےں جو محنت کرنےوالا شخص ہوتا ہے اگر اس کا ٹےکس کا پےسہ کرپشن کی نذر ہوجائے تو ملک تو تباہ ہو جائے گا۔ ملک مےںاےسا نظام ہے کہ محنت کوئی کررہا ہے اور پےسے کوئی بنا رہا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ملک مےں مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ بھی کرپشن ہے۔ اور حکمران کرپشن کرکے ملک کا پےسہ باہر لے جاتے ہےں اور ملک کو مقروض کررہے ہےں۔ ہر پاکستانی پر آج اےک لاکھ 30ہزار قرض چڑھ گےا ہے۔ زرداری اور نواز شرےف کے آنے سے پہلے ہر پاکستانی پر 30ہزار قرضہ تھا 9سال کے اندر ہ رپاکستانی کو ان کرپٹ عناصر نے اےک لاکھ روپے کا مقروض کردےا ہے۔ چوری حکمان کرتے ہےں اور مقروض عوام کو کردےتے ہےں۔ جب ملک پر قرضہ ہو تو ڈےزل مہنگا ہو جاتا ہے اور مولانا فضل الرحمان (ڈےزل) پر ٹےکس لگادےتے ہےں۔ پٹرول ، بجلی ، گےس سب چےزےں مہنگی ہوجاتی ہےں۔ عمران خان نے نواز شرےف پر ظنز کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ کہتے ہےں کہ ”مجھے کےوں نکالا“ تو اس لئے نکالا کہ وہ قوم کا پےسہ چوری کررہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2018کا الےکشن بھرپور طرےقے سے لڑےں گے اور عوام کو کرپٹ ، چور اور لےٹروں سے نجاب دلائےں گے ۔ ہم ملک سے چوری اور کرپشن ختم کرکے اداروں کو ٹھےک کرےنگے اور ےہی ملک دنےا مےں اپنی مثال آپ ہوگا ، ہم اقتدار مےں آکر عوام کا پےسہ عوام پر خرچ کرےنگے ، ہسپتال بنائےں گے ، سکول بنائےں گے جہاں غرےب کے بچوں کا مفت داخلہ اور علاج ہوگا ، تعلےم مفت ہوگی ،چوری کےا گےا پےسہ عوام پر خرچ ہوگا تو قوم اپنے پاﺅں پر کھڑی ہوجائے گی ۔

Scroll To Top