اسٹرنگز کا نیا گانا ‘سجنی’ ریلیز

aمقبول پاکستانی بینڈ اسٹرنگز نے اپنا نیا گانا ‘سجنی’ ریلیز کردیا ہے۔

انور مقصود کا تحریر کردہ نغمہ بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ کی نئی کاوش ہے جس کے بول سننے میں اچھے لگتے ہیں۔

ڈائریکٹر یاسر جسوال نے میوزک ویڈیو کی تیاری میں متاثر کن کام کیا ہے۔

خیال رہے کہ اسٹرنگز نے کچھ عرصے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے بینڈ کی تشکیل کے 30 برس مکمل ہونے پر کچھ خاص کرنے جارہا ہے۔

یہ نیا گانا اسی سلسلے میں بنائے جانے والے نئے البم کا پہلا گیت ہے جسے 17 مارچ کو ریلیز کیا گیا۔

اس گانے میں اسٹرنگز بینڈ کی روح کو بیان کرنے کے ساتھ ماضی کی یادوں کو بھی رنگوں کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔

گانے کا آغاز فیصل کپاڈیہ سے ہوتا ہے جو ایک ڈاکٹر سے معائنہ کرا رہے ہوتے ہیں، جن کے سوال کے دوران گلوکار کو اپنے بینڈ کے ساتھ سفر خواب میں یاد آنے لگتا ہے۔

جب وہ اٹھتے ہیں تو تازہ دم اور خوش باش محسوس کرنے لگتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسٹرنگز بینڈ کی تشکیل 1988 میں ہوئی تھی اور جب سے یہ برقرار ہے حالانکہ اکثر بینڈز اتنے عرصے میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔

Scroll To Top