سلمان خان کی فلم ’ریس تھری‘ کی پہلی جھلک جاری

aفلم ’ریس تھری ‘عید الفطر کے موقع پرسینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی فلم ’ریس تھری‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔

بالی ووڈ کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم سیریز ’’ریس‘‘ کے تیسرے سیکوئل کا مداحوں کو جہاں بے چینی سے انتظار تھا وہیں سلمان خان کی فلم میں انٹری نے مداحوں کو مزید انتظار کرنے پر مجبور کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ سلمان خان نے مداحوں کی بے چینی کو ختم کرنے کے لیے فلم کی پہلی جھلک جاری کردی۔

بالی ووڈ کے سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف کوریو گرافر ریمو ڈیسوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ریس تھری ‘ کی پہلی جھلک جاری کردی، 13 سیکنڈ کے اس ٹیزر میں فلم کا اینیمیٹڈ لوگو کے ساتھ سلمان خان کی آواز بھی شامل ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’ گیٹ ریڈی گو ‘ جب کہ سلطان نے یہ بھی لکھا کہ فلم کی ریلیز میں 3 ماہ رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’ریس ‘ سیریز کے تیسرے سیکوئل میں دبنگ خان کی انٹری نے مداحوں کی بے چینی بڑھا دی ہے جب کہ فلم میں ان کے مدمقابل جیکولین فرنینڈس اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔  فلم عید الفطر کے موقع پرسینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Scroll To Top