گلوکار ادت نارائن طبیعت خرابی کے باعث اسپتال منتقل

gادت نارائن کو مثانے میں انفیکشن اور ہائی شوگر ہونے کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے،ڈاکٹر۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے معروف گلوکار ادت نارائن کو اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 90 کی دہائی کے مشہور گلوکار ادت نارائن کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انھیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ادت نارائن کو مثانے میں انفیکشن اور ہائی شوگر ہونے کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ادت نارائن بلڈ پریشر اور ٹائپ ٹو ذیابطیس کی بیماری میں مبتلا ہیں جب کہ انھیں ایک ماہ قبل بھی شوگر ہائی ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی ادت نارائن کے بیٹے ادتیا نارائن کو پولیس نے رکشے کو ٹکر مارنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جب کہ ادت نارائن بالی ووڈ انڈسٹری کے واحد اداکار ہیں جنھوں نے 25 ہزار سے زائد گیتوں سے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

Scroll To Top