جنرل قمر جاوید باجوہ سے جواد ظریف اور میجر جنرل رحیم بردی کی ملاقاتیں

  • خطے میں امن و امان کی صورتحال، دو طرفہ تعلقات اور تعاون میں فروغ پر تبادلہ خیالات
راولپنڈی:ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کر رہے ہیں

راولپنڈی:ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کر رہے ہیں

راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیرِخارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیرِخارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیوراولپنڈی میں ملاقات کی۔ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزیرِخارجہ نے پاک فوج کی جانب سے ایران بارڈر پر سیکیوٹی کے بہترین انتظامات کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی امن مغربی ایشیا کےساتھ وسیع بنیادوں پرتعاون پر منحصر ہے۔ دریں اثناءچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کرغزستان کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل رحیم بردی نے بھی ملاقات کی۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کرغزستان کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل رحیم بردی نے ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات اور دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی،جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، میجر جنرل رحیم بردی نے یادگار شہداءپر پھول چڑھائے۔

Scroll To Top