عمران خان وفاق کی علامت کے طور پر ابھرے ہیں، صادق سنجرانی

  • بلوچستان کو پارلیمان میں اہم مقام دلوانے پر صوبے کے عوام عمران خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں

صادق سنجرانی

اسلام آباد(الاخبارنیوز) نو منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ عمران خان وفاق کی علامت کے طور پر ابھرے ہیں، بلوچستان کے عوام آپ کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔یہ بات انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ٹیلی فون کرکے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہی، ٹیلیفونک گفتگو میں میر صادق سنجرانی نے سینیٹ انتخاب میں حمایت کرنے پر کہنا تھا کہ بلوچستان کو پارلیمان میں اہم مقام دلوانے پر صوبے  کے عوام عمران خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان وفاق کی علامت کے طور پرابھرے ہیں، صادق سنجرانی نے عمران خان کو یقین دہانی کرائی کہ آپ نے مجھ سے جو توقعات وابستہ کی ہیں ان پر انشاء اللہ پورا اتروں گا۔علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سینیٹ الیکشن کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ پیغام میں صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے، اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی کے انتخاب سے وفاق مضبوط ہوگا۔

Scroll To Top