امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری سے پوچھ گچھ کا فیصلہ

  • اعزاز چوہدری نے اپنی بیگم کے ساتھ ملکر 5ارب روپے مالیتی پلاٹ اونے پونے داموں روٹس میلینم سکول کے مالک ، سینٹر راحیلہ مگسی کے داماد کے حوالے کر دیا تھا
  • سابق سیکرٹری خارجہ کے دور میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے گئے ، قومی خزانے کو بے دردی کے ساتھ لوٹا گیا ،رپورٹ

nabنیب

اسلام آباد (آن لائن) نیب حکام نے 5ارب کرپشن میں امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری سے تحقیقات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لئے باقاعدہ نوٹسز جاری کئے جائیں گے نیب  نے اسلام آباد کے پوش علاقہ میں 5ارب روپے مالیت کا پلاٹ اونے پوے داموں روٹس سکول میلنیم کے مالک کو دے دیا تھا اس اسکینڈل میں اعزاز چوہدری کے علاوہ ان کی بیگم بھی ملوث ہے جو پفوا کی صدر تھی جب یہ پلاٹ الاٹ کی گیا تھا۔ نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ سی ڈی اے نے یہ پلاٹ لیا تھا پفوا ایک این جی اوز ہے جو دفتر خارجہ کے افسران کی بیگمات نے قائم کررکھی ہے اس تنظیم کے تحت بیگمات نے کرپشن کے نئے جھنڈے گاڑ رکھے ہیں روٹس میلنیم سکول کا مالک سینٹر راحیلہ مگسی کا داماد ہے جس سے نیب حکام پوچھ گچھ کریں گے نیب حکام کے ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے بھی جواب طلب کیا جائےگا ذرائع نے بتایا ہے کہ بیانات ریکارڈ کرنے کے لئے امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کو طلبی کے نوٹسز جاری ہونگے ۔یاد رہے کہ اعزاز چوہدری کے دور میں دفتر خارجہ میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے گئے تھے اور قومی فنڈز کو بے دردی کے ساتھ لوٹا کیا تھا۔

Scroll To Top